پی ٹی اے نے واٹس ایپ صارفین کو ہیکرز سے بچنے کا طریقہ بتادیا

8  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے ) نے  پیغام رسانی ایپلیکیشن واٹس ایپ صارفین کو ہیکرز سے بچنے کا طریقہ بتادیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے نوٹس کے مطابق واٹس صارفین ’’ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن‘‘ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کو ہیکرز سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

فیچر کو فعال کرنے کیلئے صارف کو 6 ڈیجیٹ کا خفیہ کوڈ اور ای میل ایڈریس درکار ہوتا ہے جسے درج کرکے صارف اپنا اکاؤنٹ ہیکرز سے بچا سکتا ہے۔ ٹو اسٹیپ ویری فکیشن آن کرنے کا طریقہ: ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن واٹس سیٹنگز میں دستیاب ہوگا جہاں صارف اپنا 6 ڈیجیٹ کا خفیہ کوڈ اور ای میل ایڈریس ڈالیں گے، صارف مذکورہ نمبر کو یاد رکھے گا اور جیسے ہی دوسرے موبائل میں واٹس ایپ نمبر درج کرے گا تو حتمی مرحلے میں اسے پن کوڈ درج کرنا ہوگا۔ یہ دونوں چیزیں داخل کرتے ہی صارف کا واٹس ایپ محفوظ ہوجائے گا۔اگر کوئی شخص آپکا نمبر استعمال کرتے ہوئے نیا اکاؤنٹ بنائے گا تو اسے کوڈ درکار ہوگا تاہم غلط کوڈ ڈالنے پر صارف کو فور طور پر ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ بعدازاں اگر کوئی کوڈ تبدیل کرنا چاہے تو ای میل کے ذریعے باآسانی تبدیل کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پیغام رسانی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے فارورڈ میسجز کی حد مقرر کی تھی، جس کے تحت واٹس ایپ پر اب صرف بیک وقت پانچ افراد کو پیغام بھیجا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…