فیس بک نے خاموشی سے میسنجر ایپ میں دلچسپ تبدیلی متعارف کرادی

4  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے خاموشی سے اپنی میسنجر ایپ میں ایسی دلچسپ تبدیلی متعارف کرائی ہے جو بیشتر افراد کو ضرور پسند آئے گی۔ فیس بک نے حال ہی میں میسنجر ایپ کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کرتے ہوئے اپنی زیادہ توجہ چیٹ پر مرکوز کی اور وعدہ کیا تھا کہ صارفین کے لیے

بہت جلد ڈارک موڈ متعارف کرایا جائے گا۔ اور اب یہ ڈارک موڈ متعارف کرا دیا گیا ہے مگر اس کو ایکٹیویٹ کرنا اتنا آسان نہیں بلکہ آپ کو چاند کی تلاش کرنا ہوگی۔ جی ہاں واقعی اینڈرائیڈ پولیس اور دیگر نے ایک ٹرک دریافت کی ہے جس کی بدولت آپ اپنے فیس بک میسنجر میں ڈارک موڈ کو سیٹنگز میں لاسکتے ہیں۔ بس اس کے لیے کسی کو بھی چاہے خود کو ہی کریسنٹ مون کی ایموجی بھیجیں۔ جیسے ہی آپ ایسا کریں گے چیٹ ونڈوز میں چاندوں کی بارش ہوجائے گی اور آپ کے سامنے پوپ اپ ونڈو میں آئے گا کہ ڈارک موڈ کو سیٹنگز میں جاکر ایکٹیویٹ کرلیں۔ اس کے بعد پروفائل پیج میں جائیں، جہاں ڈارک موڈ کا آپشن آن کردیں۔ فیس بک نے گزشتہ سال مئی میں میسنجر میں ڈارک موڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا اور اب جاکر اس پر عملدرآمد ہوا ہے جبکہ اب تک واٹس ایپ میں یہ تبدیلی سامنے نہیں آسکی ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں گوگل نے انکشاف کیا تھا کہ ایپس کا ڈارک موڈ اسمارٹ فون بیٹری کی زندگی بچانے میں مدد دیتا ہے۔ اینڈرائیڈ ڈیو کانفرنس کے دوران کمپنی نے تسلیم کیا کہ آپریٹنگ سسٹمز اور ایپس میں ڈارک موڈ کی موجودگی بیٹری لائف کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ گوگل کی جانب سے جاری ایک تصویر میں بتایا گیا کہ ڈارک موڈ کا استعمال نارمل موڈ کے مقابلے میں یوٹیوب ایپ کو استعمال کرنے پر 43 فیصد کم بیٹری پاور استعمال کرتا ہے، نارمل موڈ میں اسکرین بہت زیادہ سفیدی استعمال کرکے بیٹری جلد خرچ کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…