واٹس ایپ کے نئے فیچر میں بڑی خامی سامنے آگئی

24  فروری‬‮  2019

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی خواہشات کے عین مطابق نیا فیچر متعارف کرایا جس میں بڑی خامی سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف میسجنگ موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے حال ہی میں نیا سکیورٹی فیچر متعارف کرایا تھا۔

جس کے ذریعے لوگ واٹس ایپ کو فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی کے ذریعے لاک کرسکتے ہیں، اب اس فیچر میں ایک ایسی خامی سامنے آگئی ہے کہ صارفین پریشان ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اس فیچر میں خامی یہ ہے کہ واٹس ایپ کی سیٹنگز میں ایک لازمی تبدیلی کیے بغیر اگر فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی لاک لگا بھی دئیے جائیں تو وہ کام نہیں کرتے اور کوئی بھی اس لاک کے باوجود واٹس ایپ کے نہ صرف میسج پڑھ سکتا ہے بلکہ انہیں جواب بھی دے سکتا ہے۔ اس خامی کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے صارفین کو چاہئے کہ وہ یہ لاک آن کرنے کے بعد اپنی سیٹنگز میں ’انٹرویل‘ کے آپشن کو ’امیجیٹلی‘ پر کردیں، بصورت دیگر آپ کا یہ لاک کسی کام کا نہیں ہوگا اور کوئی بھی آپ کے واٹس ایپ کو استعمال کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ فیچر صرف آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہے، اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ فیچر ابھی لانچ نہیں کیا گیا ہے۔ آئی فون کے صارفین واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی مینیو میں اسکرین لاک کے آپشن کو آن کرکے اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں، مگر اسے آن کرنے کے بعد اپنے فون کے انٹرویل اور امیجیٹلی پر کرنا ہر گز نہ بھولیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…