پاکستانی موبائل ایپ نےعالمی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

17  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپلی کیشن نے عالمی گورنمنٹ کانفرنس میں دوسری پوزیشن کے حصول کا اعزاز حاصل کرلیا۔مذکورہ کانفرنس میں 87 ممالک سے 4 ہزار 646 ایپلی کیشن مقابلے کے لئے بھیجے گئے،فائنل مقابلے کے لئے 21 اپلیکیشنز کو 7 مختلف کٹیگریز میں منتخب کیاگیا،ہر کیٹیگری میں تین تین اپلیکیشنز کے مابین مقابلہ ہوا۔پاکستان سیٹیزن پورٹل کا انتخاب سرکاری امور و عوامی فلاح و بہبود کے لئے بنائے گئے اپلیکیشن میں ہوا،گزشتہ سال عالمی مقابلے کا فاتح بھارت تھا،پاکستان

سیٹیزن پورٹل اپلیکیشن کو لانچ ہوئے ابھی 100 دن ہی گزرے ہیں اور اسے ابتدا ہی میں عالمی اعزاز حاصل ہوا،پاکستان سیٹیزن پورٹل آئی ٹی شعبے میں دنیا بھر کے لئے ایک نیا موضوع بن گئی۔پاکستان سیٹیزن پورٹل گوگل پلے اسٹور پر دنیا کے 7 بہترین ایپلیکیشنز کیٹیگری میں شامل ہوگئی،پاکستان سیٹیزن پورٹل پراڈکٹیویٹی میں ساتویں نمبر پر ریکارڈ کیا گیا،عوام کی طرف سے ایپلیکشن کو 28 ہزار اسٹارز ملے ہیں،اب تک لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے رجسٹریشن کی ہے جبکہ رجسٹریشن کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…