ٹوئٹر میں منفرد ‘ایڈٹ بٹن’ متعارف کرانے پر غور شروع

16  فروری‬‮  2019

سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئٹر نے ایک نئے فیچر پر ‘سوچ بچار’ شروع کردی ہے جس سے صارفین کو پرانے ٹوئیٹ کی توضیح کا موقع مل سکے گا۔ اس کا انکشاف ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے کیا۔ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے عرصے سے ایک ایڈٹ بٹن کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

تاکہ ٹوئیٹ میں کوئی غلطی چلی جانے پر اسے ڈیلیٹ کیے بغیر ٹھیک کرنا ممکن ہو۔ اس بارے میں جمعرات کو سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران بات کرتے ہوئے جیک ڈورسی نے کہا کہ ٹوئٹر میں صارفین کے لیے ایسے فیچر کے لیے غور کیا جارہا ہے جو کسی ٹوئیٹ کے اصل مواد کو بدلے بغیر اس میں مزید معلومات یا موقف شامل کرنے کا موقع فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کچھ کسی ری ٹوئیٹ کی طرح ہوگا، ایک ری ٹوئیٹ جو کمنٹ کے ساتھ ہوتا ہے، جس میں صارف اپنی بات زیادہ وضاحت سے بیان کرسکے گا۔ متعدد سیلیبرٹیز نے بھی ٹوئٹر سے ایڈٹ بٹن فیچر متعارف کرانے کا موقع دیا ہے تاکہ انہیں اپنی اصل ٹوئیٹ کی تحریر بدلنے کا موقع مل سکے۔ مگر ٹوئٹر صارفین کا ہی ایک حلقہ اس فیچر کے خلاف ہے اور اس کا موقف ہے کہ ایسا ہونے پر کوئی بہت زیادہ شیئر ہونے والے ٹوئیٹ کو ایڈٹ کرکے بدل دیا جائے گا تو اس سے لوگ الجھن کا شکار یا غلط معلومات پھیلے گی۔ ٹوئٹر کے شریک بانی کا کہنا تھا کہ ٹوئیٹ کی وضاحت کے اضافے سے اوریجنل ٹوئیٹ متاثر نہیں ہوگا اور صارف کو اپنی غلطی کی تلافی یا بات کی وضاحت کرنے کا موقع بھی مل جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…