واٹس ایپ میں صارفین کے پیغامات کو محفوظ رکھنے کے لیے فیس آئی ڈی فیچر متعارف

5  فروری‬‮  2019

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ میں صارفین کے پیغامات کو محفوظ رکھنے کے لیے فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی سپورٹ کا فیچر متعارف کرادیا گیا ہے۔ یعنی اس سپورٹ کے بعد صارفین چہرے کی شناخت یا ٹچ آئی ڈی سے اپنی ڈیوائسز پر واٹس ایپ اپلیکشن اوپن کرسکیں گے جبکہ ان کے علاوہ کوئی اور اسے اوپن کرکے پیغامات نہیں دیکھ سکے گا۔ تاہم یہ فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

جس سے آئی فون ایکس، آئی فون ایکس ایس، آئی فون ایکس ایس میکس اور آئی فون ایکس آر کے صارفین فیس آئی ڈی سے جبکہ دیگر آئی فون ماڈلز میں ٹچ آئی ڈی سے اس سے فائدہ اٹھانا ممکن ہوگا۔ اس نئے فیچر کو قابل استعمال بنانے کے لیے آئی فون کی سیٹنگز میں جاکر اکاﺅنٹس اور پھر پرائیویسی پر کلک کریں اور اسکرین لاک ان ایبل کریں۔ اسکرین لاک ان ایبل ہونے پر واٹس ایپ ہر بار اوپن کرنے پر ٹچ آئی ڈی یا فیس آئی ڈی کو استعمال کرنا ہوگا۔ صارفین کے سامنے چند آپشن بھی ہوں گے جیسے فوری واٹس ایپ ان لاک کرنا، ایک منٹ بعد، 15 منٹ بعد یا ایک گھنٹے بعد کے آپشن بھی ہوں گے۔ ان میں سے کسی کا انتخاب کرنے کے بعد جب آپ واٹس ایپ کو ٹچ آئی ڈی یا فیس آئی ڈی سے ان لاک کریں گے تو یہ اپلیکشن اتنی دیر بعد ہی اوپن ہوگی۔ اگر ٹچ آئی ڈی یا فیس آئی ڈی صارفین کی شناخت کرنے میں ناکام رہے تو ایپ تک رسائی کے لیے پاس کوڈ کا سہارا لینا ہوگا۔ واٹس ایپ میں اس فیچر کی آزمائش گزشتہ سال شروع ہوئی تھی اور ابھی بھی یہ آزمائشی مراحل سے ہی گزر رہی ہے جس کا حتمی ورژن کچھ عرصے میں متعارف ہوگا۔ واٹس ایپ کی جانب سے اسی طرح کے فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرانے پر بھی کام ہورہا ہے جس میں فنگرپرنٹ اسکینر کی مدد سے اپلیکشن اوپن کی جاسکے گی۔ یہ فیچر فنگرپرنٹ سنسر سے لیس ایسے اسمارٹ فونز میں استعمال ہوسکے گا جس میں اینڈرائیڈ 6 مارش میلو یا اس کے بعد کے ورژن ہوں گے۔ تاہم یہ فیچر کب تک سامےن آئے گا، فی الحال اس پر کچھ کہنا مشکل ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…