واٹس ایپ کے 2 عام فیچرز کا یہ نقصان آپ جانتے ہیں؟

2  فروری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کون کہہ سکتا ہے کہ واٹس ایپ کسی بھی فرد کے لیے آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مددگار اپلیکشن ثابت ہوسکتی ہے اور جانا جاسکتا ہے کہ آپ کب سوئے، کب جاگے اور کتنا سوتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔ اور ایسا جاننے کے لیے کسی کو ٹیکنالوجی ماہر ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔ درحقیقت اس ایپ کے بظاہر عام سے دو فیچر اپنے اندر آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی کمزوری چھپائے ہوئے ہیں۔

اور وہ ہیں لاسٹ سین اسٹیٹس اور آن لائن اسٹیٹس۔ ان فیچرز سے معلومات حاصل کرکے کسی بھی صارف کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔ یہ دعویٰ راب ہیٹین نامی ایک سافٹ وئیر انجنیئر نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی صارف اپنے لاسٹ سین اسٹیٹس کو پرائیویسی سیٹنگ میں جاکر محدود کر بھی دے تو بھی آن لائن اسٹیٹس کو چھپانا ممکن نہیں۔ اس سافٹ وئیر انجنیئر نے ایک گوگل کروم ایکسٹینشن تیار کرکے اپنے واٹس ایپ دوستوں کی آن لائن سرگرمیوں پر واٹس ایپ ویب کے ذریعے نظر رکھنے میں کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح یہ بھی جانا جاسکتا ہے کہ کب دو لوگ ایک دوسرے سے چیٹ کررہے ہیں۔ یعنی جب کوئی فرد آن لائن ہوکر کوئی میسج بھیجتا ہے اور دوسرا شخص بھی اسی وقت آن لائن ہوتا ہے اور یہ سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہے تو جانا جاسکتا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے چیٹ کررہے ہیں۔ اگر یہی کام بڑے پیمانے پر ہوسکے تو نتائج کافی خوفزدہ کردینے والے ہوسکتے ہیں۔ یہ پہلی بار نہیں کہ سوشل میڈیا ایپ میں اس طرح کی خامی سامنے آئی ہو، اس سے قبل فیس بک میسنجر میں بھی اس طرح کی چیز سامنے آئی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…