سعودی عرب کا پہلا مواصلاتی سیارہ رواں برس فروری میں خلا میں بھیجنے کا اعلان

22  جنوری‬‮  2019

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے پہلا مواصلاتی سیارہ رواں برس فروری میں خلا میں بھیجنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے تعاون سے تیار ہونے والا پہلا مواصلاتی سیٹلائیٹ ایس جی ایس 1 مملکت کے مقامی وقت کے مطابق 5 فروری 2019 کو رات 11 بج کر 55 منٹ پر خلا میں بھیجا جائے گا۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شاہ عبد العزیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ

’سعودی انجینیئرز اور امریکی ماہرین کی مشرکہ کوشش سے تیار ہونے والے سیارے کی روانگی کا دن تاریخی ہوگا‘۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’دونوں ممالک کے انجینیئرز نے مشترکہ کاوشوں سے اسے تیار کیا جبکہ سعودی ماہرین کو امریکی کمپنی نے اس کی تربیت بھی فراہم کی‘۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ برس اپریل میں سانس فرانسسکو میں واقع امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے مصنوعی سیارے ’فوق ھام السحب‘ پر تاریخی الفاظ بھی تحریر کیے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سیٹلائیٹ کو خلا میں بھیجنے سے سعودی عرب کو ٹیلی ویژن، ٹیلی فون، انٹرنیٹ، مواصلات، ملٹری سیکیورٹی، آفت زدہ علاقوں سمیت دیہی علاقوں میں ٹیلی کمیونیکشن کی ففراہمی میں مدد ملے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیٹلائیٹ کی روانگی اور اس کے سفر کی نگرانی اورآپریٹنگ سعودی ماہرین ہی کریں گے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی مارس سیارے پر اپنا مشن بھیجنے کا اعلان کردیا جو 14 جولائی سے 3 اگست 2020 تک اپنے سفر پر رہے گا اور وہاں سے پانی کے شواہد اکھٹے کرے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…