ونڈوز فونز کا عہد آخرکار ختم ہوگیا

21  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ نے 2017 میں ونڈوز 8.1 موبائل آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ ختم کی اور اب کمپنی نے ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم سے لیس اسمارٹ فونز کے لیے بھی یہی اعلان کرتے ہوئے باضابطہ طور پر صارفین اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائسز

لینے کا مشورہ دیا ہے۔ یعنی ونڈوز فونز کا عہد باضابطہ طور پر ختم ہوگیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ڈیوائس آپریٹنگ سسٹم لائف سائیکل کو 14 جنوری کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ 10 دسمبر 2019 سے ونڈوز 10 موبائل پر چلنے والے فونز کے لیے جاری کی جانے والی سیکیورٹی اپ ڈیٹس کا سلسلہ روک دیا جائے گا۔ کمپنی نے لکھا ‘سپورٹ ختم کرنے کی تاریخ کا اطلاق تمام ونڈوز 10 موبائل ڈیوائسز بشمول ونڈوز 10 موبائل اور ونڈوز 10 انٹرپرائز پر ہوگا۔ ونڈوز 10 موبائل صارفین نئی سیکیورٹی اپ ڈیٹس، نان سیکیورٹی ہاٹ فکسز، مفت اسسٹیڈ سپورٹ آپشنز یا آن لائن ٹیکنیکل اپ ڈیٹس مفت مائیکرو سافٹ پر حاصل نہیں کرسکیں گے’۔ کمپنی نے مزید لکھا ‘صارفین کو اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائس کی جانب منتقل ہوجانا چاہئے’۔ اکتوبر 2017 میں مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ونڈوز 10 موبائل کے نئے فیچر یا ہارڈوئیر تیار نہیں کرے گی۔ مائیکرو سافٹ کے ونڈوز سسٹم کا شعبہ سنبھالنے والے جوئی بیلفیوری نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ اب ان کی کمپنی ونڈوز 10 موبائل آپریٹنگ سسٹم کے لیے کچھ بھی نیا نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً ہم پلیٹ فارم کی سپورٹ جاری رکھیں گے مگر نئے فیچرز اور ہارڈ وئیر اب ہماری توجہ کا مرکز نہیں۔ سیکیورٹی اپ ڈیٹس کی فراہمی رکنے کے بعد جو لوگ ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم والے فونز استعمال کریں گے وہ سیکیورٹی خطرات کا آسانی سے نشانہ بن جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…