چینی ماہرین کا حیرت انگیز تجربہ : چاند پر پودے اور کپاس اگا دئیے

17  جنوری‬‮  2019

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی ماہرین نے تاریخ میں پہلی بار چاند پر پودے اور کپاس اگانے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ چینی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سائنس دانوں نے خلا میں 7 انچ کا خصوصی راکٹ بھیجا جس نے چاند پر بیج ڈال کر اُس کو مٹی، پانی اور ہوا فراہم کرنے کا کام کامیابی سے کیا۔ چینی خلا بازوں نے راکٹ کے ذریعے فصل کی کاشت کے لیے کپاس، آلو، سرسوں کی مخصوص اقسام کے بیچ بھیجے تھے۔ ماہرین کی جانب سے بھیجی جانے والے ’چینگ فور‘ نے چاند پر اگنے والے پودے اور کپاس کی

تصاویر بھی بھیجیں جس میں بیچ سے واضح طور پر کونپلیں پھوٹتی دکھائی دے رہی ہیں۔ چینی ماہرین نے بیج کو کھاد میں دبا کر ایک ہفتے تک اسے پانی دیا جس کے بعد پودا نکل آیا، اب خلا بازوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں مختلف پودوں کے اگانے کا تجربہ بھی کریں گے۔ سائنسی ماہرین کی ٹیم کے سربراہ ژی جنگ ژن نے تجربے کی کامیابی پر ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’تاریخ میں پہلی بار چاند کی سطح پر کسی حیاتیاتی نمونے کی افزائش کے حوالے سے یہ پہلی آزمائش تھی جو کامیاب رہی‘۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…