ٹویٹر نے بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا

12  جنوری‬‮  2019

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ نے اپنے پلیٹ فارم کو بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹویٹر آئندہ دنوں میں فیس بک کی طرز پر بڑی تبدیلیاں کرنے جارہا ہے۔

جن میں سب سے بڑی تبدیلی بیٹا ورژن ہوگا۔ ٹویٹر کے صارفین اپنے آن لائن دوستوں کو دیکھ سکیں گے اور آخری آن لائن ٹائم بھی شیئر ہوگا۔ علاوہ ازیں صارف اپنی لوکیشن، نام کی تبدیلی کرے گا، اُس وقت بھی دیگر دوستوں کو اس کی خبر مل جائے گی۔ بیٹا ورژن میں فیس بک مسینجر کی طرح صارف اپنے دوستوں سے بات چیت کرسکے گا، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدام پلیٹ فارم کی بہتری کے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے بیٹا ورژن میں شامل کیے جانے والے فیچر کو ’آئس بریکر‘ کا نام دیا جائے گا۔ ٹویٹر کے مالک جیک ڈورسے نے بھی اس بات کی تصدیق بذریعہ ٹویٹ کی۔ ٹویٹر کے پروڈکشن مینیجمنٹ کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ ہم سروس میں کچھ ایسی زبردست تبدیلیاں لارہے ہیں جو صارفین کو پسند آئیں گی، ہمارے پلیٹ فارم پر دنیا بھر کے صارفین اپنی باتیں شیئر کرتے ہیں، کیوں نہ اس سسٹم کو نئے طریقے سے تشکیل دیا جائے۔ قبل ازیں گزشتہ برس اکتوبر میں سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اقربا پروری کو ختم کرنے کے لیے اپنی ایپ میں بڑی تبدیلی کرنے کا عندیہ دیا تھا جس پر تاحال کام جاری ہے۔ ٹویٹر کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ ایپلیکشن میں موجود لائیک کے بٹن کو ذاتی طور پر اچھا نہیں سمجھتے، اس کو ہم جلد تبدیل کردیں گے۔ واضح رہے کہ ٹویٹر کی جانب سے 2015 میں فیورٹ نامی فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کا بٹن ستارے کی شکل کا تھا اس کے ذریعے صارفین دیگر دوستوں کے ٹویٹس محفوظ بھی بنا لیتے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…