ایل جی نے ایک بار پھر منفرد ٹی وی متعارف کرادیا

8  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاس ویگاس میں ہر سال کنزیومر الیکٹرونکس شو میں جنوبی کورین کمپنی ایل جی کی جانب سے ایسی ٹی وی اسکرینز کو پیش کیا جاتا ہے جو لوگوں کو دنگ کردیتی ہیں۔ اور اس سال بھی ایل جی ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ درحقیقت ایل جی اس بار

88 انچ کی 8 کے او ایل ای ڈی ڈسپلے والی ایسی اسکرین کو متعارف کرارہی ہے جس میں ڈولبی ایٹموس آڈیو نصب ہے۔ یعنی نہ صرف آپ کو بہترین معیار کی ویڈیو اس میں دیکھنے کو ملے گی بلکہ آڈیو بھی اتنا اچھا ہوگا کہ نئے اسپیکر خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایل جی نے اس اسکرین پر مبنی ٹی وی کے بارے میں تو ابھی کچھ نہیں بتایا مگر یہ واضح ہے کہ مستقبل قریب میں ایسا ٹی وی ضرور دستیاب ہوگا۔ اس سے ہٹ کر بھی کمپنی نے ایسا ٹی وی متعارف کرایا ہے جو کہ 65 انچ اسکرین کے ساتھ 8 کے او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے۔ اسی طرح 65 انچ کا فورکے او ایل ای ڈی ڈسپلے والا ‘دنیا کا تیز ترین’ موشن پکچر ریسپانس والا ٹی وی بھی آرہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے چند دیگر ڈیوائسز بھی پیش کی جائیں گی جیسے 12.3 انچ کا ٹرانسپیرنٹ او ایل ای ڈی، ایک 27 انچ کا نیو آرٹ کانسیپٹ ڈسپلے وغیرہ۔ ایل جی ڈسپلے کی جانب سے 27 انچ کا 4 کے مانیٹر بھی اس شو میں رکھا جائے گا جس میں بیزل محض 0.11 انچ ہوں گے اور ایسی 13.3 انچ کی اسکرینز جو کہ لیپ ٹاپ کے لیے ہوں گی جو محج 2.8 میگاواٹ بجلی خرچ کریں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…