براعظم امریکہ اور یورپ میں کیڑے مکوڑے اور دیگر حشرات غائب ہونا شروع ہو گئے، ان براعظموں میں ایسا کیا ہونیوالا ہے؟ ماہرین کے ہوش ہی اُڑ گئے، بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع

20  اکتوبر‬‮  2018

بوسٹن (نیوز ڈیسک) براعظم امریکہ اور یورپ میں کیڑے مکوڑے اور دیگر حشرات غائب ہونا شروع ہو گئے ہیں، اس حوالے سے سائنسی جریدے پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنس میں سائنسدانوں کی تحقیقی رپورٹ شائع کی گئی ہے، اس رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے پورٹوریکو کے جنگلات میں ایک تحقیق کی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ

حشرات کی بڑی تعداد غا ئب ہو چکی ہے اور ان کے غائب ہونے کی وجہ سے ایسے جاندار بھی غائب ہو رہے ہیں جن کی زندگی کا دارو مدار ان حشرات پر ہے۔ چار سالوں سے جاری اس تحقیق کے مطابق تقریباً تین سے چار دہائیوں کے عرصے میں مختلف قسم کے حشرات میں 45 فیصد کی غیر معمولی کمی واقع ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حشرات کی تعداد میں یہ کمی صرف جنوبی امریکہ میں نہیں بلکہ یورپ اور دیگر خطوں میں بھی ہو رہی ہے، کچھ خطے تو ایسے ہیں جہاں گزشتہ چند دہائیوں کے دوران حشرات کی تعداد میں 76 فیصد تک کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سائنسی جریدے کی اس رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ حشرات کی کمی ایک عالمی بحران کی صورت اختیار کر رہی ہے کیونکہ ان کی وجہ سے دیگر کئی اقسام کے جانداروں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے جو بالواسطہ طور پر درجہ بہ درجہ بڑے جانوروں کی کمی کی وجہ بن رہی ہے، اس وجہ سے جنگلات کا قدرتی توازن بھی خراب ہو رہا ہے۔ ماہرین یہ سمجھتے ہیں کہ ان حشرات کی کمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہو رہی ہے لیکن اس بارے میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے لیے ابھی مزید تحقیقات ہو رہی ہیں۔  اس رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے پورٹوریکو کے جنگلات میں ایک تحقیق کی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ حشرات کی بڑی تعداد غا ئب ہو چکی ہے اور ان کے غائب ہونے کی وجہ سے ایسے جاندار بھی غائب ہو رہے ہیں جن کی زندگی کا دارو مدار ان حشرات پر ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…