واٹس ایپ نے دو اہم فیچرز پر کام شروع کردیا

20  اکتوبر‬‮  2018

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک)پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے صارفین کو مزید سہولیات دینے کے لیے مختلف نئے فیچرز پر کام شروع کردیا۔ موبائل فون کی معروف مسیج ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز اور سروسز متعارف کرواتی رہتی ہے۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ کے مطابق واٹس ایپ نے وکیشن موڈ اور لنک اکاؤنٹس پر کام شروع کردیا جو اینڈرائیڈ، آٗی او ایس اور ونڈوز فون رکھنے والے صارفین کے لیے جلد متعارف کروایا جائے گا۔ وکیشن موڈاطلاعات کے مطابق کمپنی نے ملازمت پیشہ افراد کے لیے خصوصی طور پر وکیشن موڈ نامی فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا، یعنی انہیں چھٹی کے روز واٹس ایپ کے جھنجھٹ سے نجات مل جائے گی۔ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کے تحت صارف کو Silent Modeکا بٹن دیا جائے گا، اگر وہ اسے آن کردے گا تو وہ آنے والے پیغامات سے عاجز نہیں آئے گا کیونکہ یہ موبائل Silent ہوگا اور اُسے نوٹی فکیشن بھی نظر نہیں آئیں گے۔ صارف کے پاس اس فیچر کو اپنی مرضی سے کھولنے اور بند کرنے کا اختیار ہوگا، جب فیچر آن ہوگا تو تمام آنے والے ان باکس کے بجائے آرکائیو میں نظر آئیں گے جنہیں بعد میں ایک ساتھ چیک کیا جاسکے گا۔ لنک اکاؤنٹ کمپنی کی جانب سے یہ فیچر صرف ’واٹس ایپ بزنس’ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ہوگا، یعنی صارف بیک وقت ایک ہی ایپلیکشن کے ذریعے دو سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرسکے گا۔ یاد رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے آئے روز صارفین کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں، گزشتہ روز کمپنی نے صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر میں بڑی تبدیلی کی جس کے تحت اب صارف بھیجے جانے والے پیغام کو 13 گھنٹے تک ڈیلیٹ کرسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…