واٹس ایپ، پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا فیچر تبدیل

18  اکتوبر‬‮  2018

نیو یارک(آئی این پی)مشہور پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کے فیچر میں تبدیلی کردی،پیغام کو 13 گھنٹے 8 منٹ 16 سیکینڈ کے اندر ڈیلیٹ کیا جا سکے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پیغامات کی رسائی کی سب سے مشہور ایپلی کیشن واٹس ایپ نے

پیغامات ڈیلیٹ کرنے کے فیچر میں تبدیلی کردی۔واٹس ایپ نے اپنے سب سے کارآمد فیچر ڈیلیٹ فار ایوری ون میں تبدیلی متعارف کرادی ہے اور اب آپ اپنے بھیجے گئے پیغام کو 13 گھنٹے 8 منٹ 16 سیکینڈ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔اس حوالے سے ڈبلیو اے بیٹا انفو نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر آپ کوئی پیغام کو ڈیلیٹ فار ایوری ون کرتے ہیں لیکن پیغام وصول کرنے والے کو 13 گھنٹے 8 منٹ 16 سیکینڈ میں منسوخی کی درخواست موصول نہیں ہوتی تو آپ کا پیغام ڈیلیٹ نہیں ہوگا۔لہذا بعض صارفین کیلئے یہ ایک بری خبر بھی ہو سکتی ہے کیوں کہ ان کے نزدیک وہ ایک پیغام کو بعد میں ڈیلیٹ کر سکتے تھے لیکن مقرر وقت گذرنے کے بعد اب وہ ایسا نہ کر سکیں گے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر پیغام وصول کرنے والے کا موبائل فون بند ہو اور مقررہ وقت گزز جائے تو بعد میں آپ پیغام ڈیلیٹ نہیں کرسکتے۔ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایسا اقدام ان صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے جو غلط فائدہ اٹھا کر ہفتوں، مہینوں اور برسوں بعد پیغامات کو منسوخ کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…