فیس بک کے تین کروڑ صارفین کے اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کا انکشاف

13  اکتوبر‬‮  2018

نیویارک(این این آئی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ماہ ہیکرز نے 2 کروڑ 90 لاکھ صارفین کا ذاتی ڈیٹا چرالیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کی سب سے اہم سوشل نیٹ ورکنگ نے بتایاکہ گزشتہ ماہ قریب پانچ کروڑ اکاؤنٹ پر

ہوئے سائبر حملے میں ہیکرز نے ان اکاؤنٹ کے ایکسز ٹوکن چرا لیے۔یہی وجہ ہے کہ تب کئی فیس بک صارفین کے اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہو جارہے تھے۔فیس بک کے پروڈکٹ مینیجمنٹ محکمہ کے نائب صدر روسین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہمیں اب اندازہ ہوا ہے کہ اس سائبر حملے سے اتنے صارف متاثر نہیں ہوئے جتنا ہم نے پہلے سوچا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک کروڑ 50 لاکھ صارفین کے اکاؤنٹس کا غلط استعمال ہوا اور ان کی ذاتی معلومات جیسے فون نمبر، گھر کا پتہ اور ای میل تک رسائی حاصل کی گئی، تاہم ہم یہ بھی ابھی جانتے کہ اس حملے کے پیچھے کون ہے اور اس کا تعلق کہاں سے ہے۔دیگر ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کے لئے یہ حملہ ممکنہ طور پر زیادہ نقصان دہ تھا۔فیس بک کے مطابق ہیکرز نے ان صارفین کی ذاتی معلومات جیسے جنس، مذہب، شہر، تاریخ پیدائش، اور ان جگہوں جہاں وہ حال ہی میں گئے ہوں تک کی رسائی کی۔روسینکا کہنا تھا کہ ہیکرز نے ان 10 لاکھ صارفین کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی نہیں کی جن کے ایکسز ٹوکن بھی چرائے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…