برطانوی پارلیمنٹ میں پہلی مرتبہ روبوٹ بطور گواہ پیش ہوگا

11  اکتوبر‬‮  2018

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں روبوٹ بطور گواہ پیش ہوگا۔ ایوانِ زریں کی ایجوکیشن کمیٹی نے میڈل سیکس یونیورسٹی سے پیپر دی روبوٹ کو الگے ہفتے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔کمیٹی کے ارکان روبوٹ سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس، فورتھ انڈسٹریل

انقلاب اور روبوٹکس کے بارے میں سوالات کریں گے۔ کمیٹی کے صدر روبرٹ ہیلفون نے بتایا کہ فورتھ انڈسٹریل انقلاب ہماری نسلوں کے لیے آئندہ 30 برس میں ناقابل تسخیر چینلج ثابت ہو سکتا ہے۔ لیکن اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے کہ روبوٹ کی یاداشت میں پہلے ہی سے سوالات کے جواب ڈالے جائیں گے یا پھر روبوٹ اپنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر سوالات کے جواب دے گا۔ برطانوی حکومت نے روبوٹ ٹیکنالوجی میں مزید بہتری کے لیے خواہشات کا اظہار کردیا۔ دوسری جانب سول سروس کے چیف ایگزیکٹو جان منزونی نے کہا کہ 21 وی صدی میں روبوٹ تمام مسائل کا حل ہوں گے جو ’بہتر شہری سہولیات‘ فراہم کرسکیں گے۔ پیپر نامی روبوٹ کو جاپانی کمپنی سافٹ بینک نے تیار کیا ہے جسے 2014 سے متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ روبوٹ میں 4 مائیکروفون، 2 ایچ ڈی کیمرہ اور سینے پر ٹچ اسکرین ہے۔ پیپر روبوٹ برطانیہ کے متعدد آفس میں میزبان کے طور پر رکھے گئے ہیں اور اسکولوں میں تعلیمی مقصد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…