مائیکرو سافٹ کا نیا لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ متعارف کروانے کا امکان

2  اکتوبر‬‮  2018

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکرو سافٹ کی جانب سے ایک نیا ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ 2 اکتوبر (منگل) کو متعارف کرایا جارہا ہے۔ نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران سرفیس لیپ ٹاپ 2 اور سرفیس پرو سکس ٹو ان ون ٹیبلیٹ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ اور مختلف لیکس کے

مطابق یہ دونوں جدید یو ایس بی سی پورٹ سے محروم ہوں گے۔ جرمن سائٹ ون فیوچر نے دعویٰ کیا ہے کہ سرفیس لیپ ٹاپ 2 یا سرفیس پرو سکس دونوں میں یہ پورٹس نہیں دی جائیں گی۔ اس کے برعکس مائیکرو سافٹ منی ڈسپلے پورٹ اور سرفیس کنکٹر کومبو کو ڈیوائس کو ڈسپلے سے کنکٹ یا چارجنگ کے لیے برقرار رکھے گی۔ اگر یہ رپورٹ درست ثابت ہوتی ہے تو یہ کافی حیران کن اقدام ہوگا کیونکہ توقع کی جارہی تھی کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کو نئی ڈیوائسز میں متعارف کرایا جائے گا۔ سرفیس لیپ ٹاپ 2 میں 8 جی بی ریم، انٹیل آئی فائی کور پراسیسر اور 128 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے جو صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کیونکہ اس سے قبل سرفیس لیپ ٹاپ میں محض 4 جی بی ریم ہی دی گئی تھی۔ دوسری جانب سرفیس پرو سکس کا بیس ماڈل 4 جی بی ریم اور انٹیل کور ایم تھری پراسیسر سے لیس ہوگا۔ ان دونوں ڈیوائسز کا اس بار سیاہ رنگ میں بھی دستیاب ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…