گوگل 20 سال کا ہو گیا،جانتے ہیں اس سرچ انجن کاآغازکن دو طلباء نے کیاتھا اور یہ اب کتنی زبانوں ،کتنے ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے؟

27  ستمبر‬‮  2018

امریکہ(سی ایم لنکس)دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن ویب سائٹ گوگل بیس سال کا ہوگیا ہے۔ اس موقع پر گوگل کی انتظامیہ نے خصوصی اینیمیٹڈ ویڈیو ڈوڈل پیش کیا ہے۔ دور جدید میں انسان کسی بھی چیز کی معلومات حاصل کرنے کے لیے گوگل کا محتاج ہے، یہی وجہ ہے کہ گوگل کو دو دہائیوں سے بے شمار صارفین استعمال کر رہے ہیں۔گوگل کو آفیشل طور پر چار ستمبر انیس سو اٹھانوے کو متعارف کیا گیا تھا لیکن کمپنی کی جانب سے اس کی سالگرہ ہر سال ستائیس ستمبر

کو منائی جاتی ہے۔ گوگل نے پنے ڈوڈل کو اینیمیٹد ویڈیو میں تبدیل کیا ہے، جس میں انگریزی حروف کے غبارے بنائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گوگل کا آغاز اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی کے دو طلبا لیری پیج اور سرگی برن نے کیا تھا، جن کا مقصد ایک ایسا سسٹم تیار کرنا تھا جس سے لوگوں کو باآسانی ہر چیز کی معلومات حاصل ہوسکیں۔گوگل اس وقت ایک سو پچاس زائد سے زیادہ زبانوں اور ایک سو نوے سے زائد ممالک میں استعمال کیا جانے والا واحد سرچ انجن ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…