ون پلس سکس ٹی کی تفصیلات سامنے آگئیں

12  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ اور بیشتر کمپنیاں اس وقت اپنے اسمارٹ فونز میں فنگر پرنٹ ریڈر کو اسکرین میں نصب کرنے کی ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہیں مگر لگتا ہے کہ ایک چینی کمپنی ان کو پیچھے چھوڑ جائے گی۔ ون پلس نامی کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اس کا نیا فلیگ شپ فون ون پلس سکس ٹی ان ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر کی ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔ کمپنی نے سی نیٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسکرین ان لاک (اسکرین میں فنگر پرنٹ نصب کرنا) ٹیکنالوجی ون پلس سکس ٹی کا حصہ ہوگی جبکہ فیس ان لاک کا فیچر بھی اس مقصد کے لیے دستیاب ہوگا۔ کیا یہ ہے سب سے بہترین

اینڈرائیڈ فلیگ شپ فون؟ ون پلس کا یہ نیا فون ڈیزائن کے لحاظ سے اوپو ایف 9 جیسا ہوگا یعنی نوچ پانی کے قطرے جیسا دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سکس ٹی او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا کیونکہ فنگر پرنٹ ریڈر اسکرین میں نصب کرنے کے لیے یہ ڈسپلے ضروری ہے۔ اب تک یہ ٹیکنالوجی ویوو وی 11، ویوو ایکس 20 پلس یو ڈی، ویو ایکس 21، ویوو نیکس اور ہیواوے پورشے ڈیزائن میٹ آر ایس میں ہی دی گئی ہے۔ ون پلس کے اس نئے فون میں فنگرپرنٹ ریڈر سے ہٹ کر تین کیمروں کا سیٹ اپ دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔ اس کی قیمت 550 ڈالرز (60 ہزار پاکستانی روپے کے قریب) ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…