ٹوئٹر میں فیس بک جیسے 2 نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی

5  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں فیس بک جیسے 2 نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی ہے جو صارفین کو چیٹ میں مددگار ثابت ہوگا۔ ان میں سے ایک فیچر ریپلائی تھریڈ اور دوسرا آن لائن ہونے کے اسٹیٹس کا عندیہ دینے والا پریزنس نامی فیچر ہے۔ ریپلائی تھریڈ فیس بک جیسا ہے جس میں کسی میسج پر دوست کا ردعمل یعنی جواب پر ریپلائی دوسرے جوابات سے الگ ہوگا اور ان میں کلر کوڈ بھی ہوگا۔  ٹوئٹر کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی ٹوئٹر کی پراڈکٹ ہیڈ سارہ حیدر کے مطابق اس وقت پرپل رنگ اوریجنل ٹوئیٹ جبکہ نیلا رنگ آپ کی جانب

اشارہ کرتا ہے۔ اسی طرح پریزنس نامی فیچر یہ بتاتا ہے کہ اس وقت آپ کا دوست آن لائن ہوگا یا نہیں، اس مقصد کے لیے پروفائل پکچر کے گرد سبز سرکل بنا ہوگا جیسے فیس بک پر آن لائن آئی ڈی میں ہوتا ہے۔ اس سرکل کی بدولت آپ کو علم ہوجائے گا کہ دوست آن لائن ہے اور اس سے بات کی جاسکتی ہے۔  ٹوئٹر اکاﺅنٹ کیسے ویری فائیڈ ہوتا ہے؟ سارہ حیدر کے مطابق یہ فیچرز لوگوں کو ایک دوسرے سے بات چیت کا احساس دلانے کے لیے ہیں، جو فی الحال ابتدائی مرحلے پر ہیں۔ ان فیچرز میں آن لائن کا بتانے والے فیچر پر صارفین نے یہ یقین دہانی مانگی ہے کہ وہ اسے ٹرن آف کرسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…