گوگل آن لائن طبی سہولیات کی پاکستانی کمپنی کو معاونت فراہم کرے گا

17  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی گرو کمپنی ‘گوگل’ آن لائن طبی سہولیات اور سروسز فراہم کرنے والی نئی پاکستانی کمپنی ‘مرہم’ کو معاونت فراہم کرے گی۔ گوگل پاکستانی کمپنی سمیت ایشیا کے 10 ممالک کی نئی کمپنیوں کو بھی معاونت فراہم کرے گی، تاکہ یہ کمپنیاں اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکیں گی۔ گوگل انہیں نہ صرف مالی معاونت فراہم کرے گی، بلکہ انہیں تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

گوگل ان کمپنیوں کو اپنے پرانے منصوبے ‘گوگل انٹرپرینر پارٹنرز‘ کے تحت معاونت فراہم کرے گی۔ ان کمپنیوں سے قبل بھی گوگل دنیا بھر کی متعدد نئی اسٹارٹ ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ایسی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ گوگل کے مطابق پارٹنر شپ معاونت کے لیے ایشیا بھر کے ممالک کی ایسی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی گئیں تھیں جو نئی نئی بنی ہوں۔ گوگل نئے منصوبے شروع کرنے والے پاکستانیوں کو مدد دیگا کمپنی کے مطابق گوگل کو ایشیا بھر سے 305 انٹرٹینمنٹ، فوڈ، ہیلتھ، ٹیکنالوجی اور ذراعت سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والی نئی آن لائن کمپنیوں کی درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے صرف 10 کو شارٹ لسٹڈ کیا گیا۔ پاکستان سے صرف ایک ہی کمپنی ‘مرہم’ کو شارٹ لسٹ کیا گیا، جو ملک بھر میں آن لائن طبی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ پاکستانی کمپنی کے علاوہ گوگل نے بھارت، جاپان، چین، جنوبی کوریا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سنگاپور، آسٹریلیا اور ہانگ کانگ سے بھی ایک ایک کمپنی کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ آن لائن طبی سہولیات فراہم کرنے والی لاہور کی کمپنی‘مرہم‘ صارفین کو مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز کی گھر بیٹھے سروس فراہم کرتی ہے۔ یہ کمپنی لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، جیکب آباد، لاڑکانہ، حیدرآباد، بہاولپور، واہ کینٹ، ڈیرا غازی خان اور راولپنڈی سمیت ملک کے کئی شہروں میں صارفین کو گھر بیٹھے متعدد امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی سروس فراہم کرتی ہے۔ گوگل اور ‘مرہم’ کے درمیان پارٹنر شپ کا باقاعدہ معاہدہ آئندہ ماہ ستمبر میں چین کے شہر شنگھائی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…