ہیواوے نے اڑایا سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 کا مذاق

13  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا رواں سال کا دوسرا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 جمعرات 9 اگست کو متعارف کرا دیا گیا، جو کہ ڈیزائن کے لحاظ سے گزشتہ سال کے ماڈل کا اپ ڈیٹ ورژن محسوس ہوتا ہے اور اسی چیز کو چینی کمپنی ہیواوے نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ ہیواوے کی جانب سے رواں سال کا دوسرا فلیگ شپ فون میٹ 20 سیریز ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں کسی وقت متعارف کرایا جائے گا۔

اور ممکنہ طور پر یہ 3 بیک کیمروں سے لیس ہوگا۔  ہیواوے کے آئی فون سے بھی مہنگے فونز متعارف گلیکسی نوٹ 9 کو متعاف کرائے جانے کے بعد ہیواوے نے گزشتہ سال کے پی 10 اور رواں سال کے پی 20 پرو کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘اسے کہتے ہیں حقیقی جنریشن اپ گریڈ’۔ اس ٹوئیٹ کا اختتام ان الفاظ پر ہوا ‘ تصور کریں کہ آگے کیا آنے والا ہے ۔۔۔’، جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ میٹ 20 پرو گزشتہ سال کے میٹ 10 پرو سے بالکل مختلف ہوگا۔ جہاں تک اس نئے فون کی بات ہے تو کمپنی نے فی الحال اس کے بارے میں کچھ بھی واضح نہیں کیا ہے مگر یہ اندازہ ضرور ہے کہ کمپنی کی جانب سے میٹ 20 سیریز کے 3 فونز میٹ 20، میٹ 20 پرو اور میٹ 20 لائٹ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ دنیا کا پہلا 5 کیمروں والا اسمارٹ فون میٹ 20 پرو گلیکسی نوٹ 9 اور آئی فون ایکس (10 )2018 کے مقابلے پر لایا جائے گا اور چینی کمپنی کا یہ فون مختلف افواہوں کے مطابق 6.9 انچ کے نوچ او ایل ای ڈی ڈسپلے، کیرین 980 پراسیسر، ڈسپلے میں نصب فنگرپرنٹ اسکینر، 6 سے 8 جی بی ریم اور بیک پر 3 کیمروں سے لیس ہوگا۔ ویسے یہ کمپنی عندیہ دے چکی ہے کہ میٹ 20 پرو اور میٹ 20 کی بیٹری پہلے سے زیادہ طاقتور اور 4200 ایم اے ایچ تک ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ ہیواوے نے گزشتہ دنوں ایپل کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا اور اب وہ سام سنگ کو پچھاڑنے کے لیے پرعزم ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…