واٹس ایپ میں آخرکار گروپ ویڈیو کال کا فیچر متعارف

1  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے مقبول ترین میسنجر واٹس ایپ نے اس فیچر کو بالآخر متعارف کرا دیا ہے جس کا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جارہا تھا۔ جی ہاں واٹس ایپ میں اب گروپ وائس اور ویڈیو کالز کے فیچر کو متعارف کرا دیا ہے۔ فیس بک کی زیرملکیت واٹس ایپ نے 3 سال قبل اپنی اپلیکشن میں وائس کالز کا آپشن پیش کیا تھا جبکہ ایک سال قبل ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا گیا۔

واٹس ایپ گروپ چیٹس کی ان 5 اہم ٹرکس کے بارے میں جانیں اب ڈیڑھ ارب سے زائد ماہانہ صارفین کے زیراستعمال واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ گروپ وائس اور ویڈیو کالز کے آپشن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایک بلاگ میں کمپنی نے بتایا کہ روزانہ صارفین 2 ارب منٹ تک کی کالز اس سروس کے ذریعے کرتے ہیں۔ بیان کے مطابق ون آن ون آڈیو یا ویڈیو کال کے دوران یہ آپشن ایک نئے بٹن کی شکل میں دستیاب ہوگا۔ کمپنی کے مطابق رواں ہفتے کے دوران تمام صارفین تک یہ اپ ڈیٹ پہنچ جائے گی جس کے بعد صارفین اب کسی کال کے دوران add participant بٹن کو دبا سکیں گے جو کہ ڈیوائس کی اسکرین کے دائیں کونے پر اوپر ہوگا۔ ایک وقت میں صارفین 4 افراد سے آڈیو یا ویڈیو کال کرسکیں گے جبکہ یہ کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی۔ فوٹو بشکریہ واٹس ایپ اور یہ کوئی آسان کام نہیں کیونکہ خود کو انتہائی محفوظ میسجنگ ایپ قرار دینے والی اپلیکشن ٹیلیگرام بھی گروپ میسجنگ چیٹ کو انکرپٹ نہیں کرسکی ہے جبکہ گروپ کالز تو دور کی بات ہے۔ واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس رواں سال مئی میں فیس بک کی سالانہ ایف 8 کانفرنس کے موقع پر اعلان کیا گیا تھا کہ یہ کمپنی اپنی زیرملکیت ایپس واٹس ایپ اور انسٹاگرام دونوں میں گروپ ویڈیو چیٹ کا فیچر متعارف کرانے والی ہے۔ کانفرنس کے دوران فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے بتایا کہ واٹس ایپ میں اس وقت 2 ارب منٹ تک ون آن ون کالنگ کی جاچکی ہے اور اس کے دیکھتے ہوئے آنے والے مہینوں میں گروپ ویڈیو چیٹ کو متعارف کرایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…