سام سنگ کی نئی اسمارٹ واچ کیسی ہوگی؟

23  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کی جانب سے آئندہ ماہ فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 متعارف کرایا جارہا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ جنوبی کورین کمپنی ایک نئی اسمارٹ واچ گلیکسی واچ بھی پیش کرنے والی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں کہ سام سنگ کی جانب سے اسمارٹ واچ متعارف کرائی جارہی ہے مگر رواں برس کچھ مختلف ہونے والا ہے۔ خیال رہے کہ سام سنگ کی سب سے پہلی اسمارٹ واچ 2013 میں

گلیکسی گیئر کے نام سے سامنے آئی تھی جس کے بعد گئیر ایس 2، گیئر ایس 3 اور گیئر اسپورٹ واچز پیش کی گئیں۔ سام سنگ کی نئی اسمارٹ واچ منظرعام پر اس سال سام سنگ اپنی اسمارٹ واچ سیریز میں سے گیئر کا نام نکال کر بس اسے گلیکسی واچ کا نام دینے والی ہے۔ اسی طرح سام سنگ کی جانب سے اس بار جو اسمارٹ واچ متعارف کرائی جارہی ہے وہ براہ راست ایپل واچ کے مقابلے کے لیے پیش کی جائے گی۔ یعنی اس میں ایسے متعدد فیچرز موجود ہوں گے جو کہ ایپل واچ سے ملتے جلتے ہوں گے جیسے سیلولر کنکٹیویٹی، کلر آپشنز اور بلٹ ان اسمارٹ اسسٹنٹ۔ یہ نئی گھڑی ممکنہ طور پر 1.2 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہوگی جبکہ یہ 3 رنگوں میں دستیاب ہوگی۔ اس میں سام سنگ کا اسمارٹ واچ آپریٹنگ سسٹم ٹیزین دیا جائے گا جبکہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی بھی پہلی بار ان ڈیوائسز کا حصہ بننے جارہا ہے۔  سام سنگ کی نئی اسمارٹ واچ متعارف مختلف رپورٹس کے مطابق اس کی بیٹری لائف گزشتہ گھڑیوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوگی جبکہ ایل ٹی ای سپورٹ بھی موجود ہوگی۔ یہ گھڑی ممکنہ طور پر 9 اگست کو متعارف کرائے جائے گی اور 24 اگست تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…