دنیا کا سب سے بڑے ڈسپلے والا اسمارٹ فون متعارف

20  جولائی  2018

چین(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی کمپنی شیاؤمی نے دنیا کا سب سے بڑے ڈسپلے والا اسمارٹ فون می میکس 3 کی شکل میں متعارف کرا دیا ہے۔ مڈرینج می میکس سیریز ہمیشہ سے بڑی اسکرین اور بیٹری کی وجہ سے جانی جاتی ہے مگر می میکس 3 ماضی کی ڈیوائسز می میکس اور می میکس ٹو (6.44 انچ) کے مقابلے میں کافی بڑا ہے جس کا ڈسپلے 6.9 انچ ہے۔ اسی طرح گزشتہ فون کے مقابلے میں

اس بار بیٹری بھی زیادہ بڑی 5500 ایم اے ایچ کی ہے اور شیاﺅمی کا دعویٰ ہے کہ محض ایک گھنٹے میں صفر سے 71 فیصد تک چارج کی جاسکتی ہے۔ می میکس تھری ایک 4.7 انچ اسکرین والے فون کے ساتھ  فوٹو بشکریہ شیاؤمی جہاں تک فیچرز کی بات ہے تو مڈرینج والے فونز کے ہیں۔ آئی فون ایکس کی سستی ترین اینڈرائیڈ نقل متعارفایل سی ڈی اسکرین 2160×1080 پکسل ریزولوشن کے ساتھ ہے جبکہ اوکٹا کور 1.8 گیگا ہرٹز اسنیپ ڈراگون 636 پراسیسردیا گیا ہے۔ سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ اس میں کمپنی نے اینڈرائیڈ 8.1 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اپنے ایم آئی یو آئی 9.5 سے کیا ہے۔ اس کے لیے جیب کافی بڑی چاہئے ہوگی— فوٹو بشکریہ شیاؤمی اس میں متعدد اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس فیچرز دیئے گئے ہیں جن میں کیمرے سے اشیاءکی شناخت اور فیس ان لاک قابل ذکر ہیں۔ اس کے بیک پر 12 اور 5 میگا پکسل کے 2 کیمرے موجود ہیں جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے— فوٹو بشکریہ شیاؤمی چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ، بیک پر فنگر پرنٹ اسکینر اور ہیڈفون جیک بھی موجود ہے۔ آئی فون ایکس اور گلیکسی ایس 9 کو ٹکر دینے والے فونز اس کا سب سے خاص فیچر اس کے ڈسپلے سائز ہی ہے، جس میں نوچ تو نہیں دیا گیا مگر بیزل کافی حد تک کم ہے۔اس سے پہلے ویوو نیکس سب سے بڑے ڈسپلے والا فون تھا جس میں 6.59 انچ اسکرین دی گئی تھی، تاہم می میکس تھری اس سے بھی کافی بڑا ہے۔یہ فون 3 رنگوں کے ساتھ چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔اس کے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 252 ڈالرز (32 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ سکس جی بی ریم اور 128 جی بی والا ورژن 300 ڈالرز (38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…