نوکیا ایکس سیریز کا نیا فون سامنے آنے کے لیے تیار

11  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نوکیا کی جانب سے 11 جولائی کو ایکس 5 جسے نوکیا 5.1 کا نام دیئے جانے کا بھی امکان ہے، کو چین میں متعارف کرانے جارہی ہے۔ نوکیا کی جانب سے ایکس سیریز کے نئے فون کو پیش کرنے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بارے میں مختلف رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ چین میں ایکس 5 جبکہ دیگر ممالک میں نوکیا 5.1 پلس کے نام سے فروخت کیا جائے گا۔

اس فون کی تصاویر بھی لیک ہوکر سامنے آچکی ہیں جو دیکھے میں نوکیا ایکس 6 جیسا ہے تاہم اس کا آئی فون ایکس جیسا نوچ زیادہ بڑا ہے۔ نوکیا ایکس سکس اسمارٹ فون سامنے آگیا یہ فون 5.86 انچ کے ایچ ڈی پلس ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جس میں 19:9 اسپیکٹ ریشو دیا جائے گا۔ اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 600 پراسیسر یا میڈیا ٹیک ہیلیو پی سیریز پراسیسر دیئے جانے کا امکان ہے۔ یہ فون تین مختلف ورژن تھری جی بی، 4 جی بی اور 6 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا۔ اس فون کے بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا جن میں سے ایک لینس 13 میگا پکسل جبکہ دوسرا 5 میگا پکسل کا ہوگا۔ سیلفی کے شوقین افراد کے لیے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ دیا جائے گا جبکہ 3000 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔ نوکیا کے نئے فون کے تمام سیٹ 10 سیکنڈ میں فروخت اس کے 32 جی بی اسٹوریج والا فون 799 چینی یوآن (لگ بھگ 15 ہزار پاکستانی روپے کے قریب)  جبکہ 64 جی بی اسٹوریج والا فون 999 یوآن (18 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیے جانے کا امکان ہے۔ یعنی قیمت کے لحاظ سے یہ کافی مناسب ہوگا۔ یہ چین سے ہٹ کر دیگر ممالک میں کب تک دستیاب ہوگا، اس حوالے سے کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…