مائیکرو سافٹ ایکسل کے 200 سے زائد شارٹ کٹس جانیں

6  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کسی دفتر میں کام کرتے ہیں تو مائیکرو سافٹ ایکسل کی اہمیت سے ضرور واقف ہوں گے جس میں ورک شیٹس اور ورک بکس تخمینے، فہرستیں یا دیگر کے لیے مددگار ثابت ہونے والے ٹولز ہیں۔ ہر ورک بک کمپیوٹر پر ایک علیحدہ ونڈو کے طور پر کام کرتی ہے جبکہ ہر ورک شیٹ ورک بک کے اندر ایک ٹیب کا۔ یہاں آپ ایکسل کے ایسے شارٹ کٹس جان سکیں گے۔

جو اس کا استعمال آسان بنادیں گے۔ ایکسل شیٹ کے اختتام تک پہنچنے کیلئے کتنا وقت درکار ہوتا ہے؟ ورک شیٹس اور ورک بکس ایکسل کے اندر متعدد ورک شیٹس اور ورک بکس بیک وقت اوپن کرکے کام کرسکتے ہیں۔ ویو ایکسل کی جانب سے کئی طریقوں سے اسپریڈ شیٹس کو دیکھنے کی سہولت دی جاتی ہے، جیسے ہائیڈ سلیکٹ سیل سے لے کر کالمز اور را وغیرہ، اس کے لیے متعدد آپشنز اوپر تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں جو کمپیوٹر میں اپنے کام کو بہترین انداز سے دیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ کالم اور را (Row) سلیکشن ماس ایڈٹ کے ذریعے آپ ایکسل کے اندر بہت زیادہ وقت بچا سکتے ہیں، ان شارٹ کٹس کی مدد سے آپ زیادہ ڈیٹا کو آسانی سے اپنے کام کا حصہ بناسکتے ہیں۔ ربن کنٹرول ربن جو کہ ایکسل اسپریڈ شیٹ کے اوپر ہوتا ہے، جو کہ ایکسل کے اندر مختلف پہلوﺅں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ آسان شارٹ کٹ ربن تک رسائی، اس کے فیچرز کو جاننے اور سیلز کو کنٹرول یا ایڈٹ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ فیچر انفارمیشن اور ڈیٹا سیٹس کو ایکسٹریکٹ میں مدد دیتا ہے، اگرچہ اسے استعمال کرنا مشکل ہوتا ہے مگر ان شارٹ کٹس کی مدد سے اسے کسی حد تک آسان بنایا جاسکتا ہے۔ آپریٹنگ ود ان اے سیل سیلز کے اندر آپ کا ڈیٹا اور ٹیکسٹ ہوتا ہے، جنھیں گرافس کی شکل دی جاسکتی ہے اور اسپریڈ شیٹ کو اچھے انداز سے بنایا جاسکتا ہے۔ اس سیکشن کے شارٹ کٹ بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

نیوی گیشن اینڈ سلیکٹنگ سیلز جب سیلز کو سلیکٹ کرلیا جاتا ہے تو صارف مختلف آپشنز سے ان سلیکٹ سیلز کو اپنے مقصد کے لیے بہترین انداز سے استعمال کرسکتے ہیں، ان شارٹ کٹس سے آپ کو سیل کے اندر نیوی گیٹ کرنے میں مدد ملے گی جبکہ آپ الفاظ ، ڈیٹا پوائنٹس اور کریکٹرز سب کو سلیکٹ بھی کرسکیں گے۔ ہیلپ اینڈ مینیوز ایکسل میں متعدد مددگار ٹولز موجود ہیں۔

جو کہ اسپریڈ شیٹ کو آرگنائز کرنے میں مدد دیتے ہیں، اس حوالے سے شارٹ کٹس جیسے اسپیل چیک اور دیگر کے ذریعے آپ ایک بٹن سے کافی کچھ ٹھیک کرسکتے ہیں۔ گروپ سلیکشن جب سیلز اکھٹے ہوتے ہیں تو آپ گراف بنانے اور ٹیبلز سے لے کر بہت کچھ کرسکتے ہیں، جن میں تصویری اور لفظی معلومات کو سمویا جاسکتا ہے۔ جنرل ایکسل بنیادی مگر کارآمد شارٹ کٹس اس سیکشن میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

اپنے کام کو محفوظ کرنا، اس سے باہر نکلنا، یا کسی فائل کو پرنٹ کرنا، سب کچھ کیا جاسکتا ہے۔ جنرل سیل کنٹرول یہ شارٹ کٹس سیلز میں آپ کے کام کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں اور ماﺅس کے بغیر بھی سیل کو کنٹرول کرنا ممکن ہوجاتا ہے۔ فارمولے اور فنکشنز ایکسل شیٹ میں فارمولے اور فنکشنز کے اضافے سے آپ کو اپنے ڈیٹا کے حوالے سے کافی معلومات تک رسائی مل جاتی ہے اور پیچیدہ تخمینہ جات آسان ہوجاتے ہیں۔

ان شارٹ کٹس ایکسل زیادہ استعمال نہ کرنے والوں سے لے کر ماہر افراد تک لیے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ فارمیٹ ٹیکسٹ اور نمبرز آپ کا ٹیکسٹ اور ڈیٹا کو اچھے انداز سے دکھانے کے لیے یہ آسان شارٹ کٹ مددگار ہیں، جو کہ مواد کو ایڈٹ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ڈائیلاگ باکس ایکسل میں ڈائیلاگ باکس معلومات کے اضافے اور ورک شیٹ کے مختلف پہلوﺅں کے حوالے سے فیصلے کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

اس سیکشن کے شارٹس سے آپ ڈائیلاگ باکسز میں کسی ماہر کی طرح کام کرسکتے ہیں۔ کاپی پیسٹ ان شارٹ کٹس سے ٹیکسٹ اور ڈیٹا کو اسپریڈ شیٹ میں کہیں بھی آسانی سے منتقل کیا جاسکتا ہے، اسی طرح ڈیٹا یا ٹیکسٹ کو کلپ بورڈ کا حصہ بنانے میں مشکل پیش نہیں آتی ہے۔ بارڈرز ایکسل اسپریڈ شیٹ کا ڈیزائن بہت اہمیت رکھتا ہے، ان سادہ شارٹ کٹس کی مدد سے کاسٹیوم بارڈز کا اضافہ کسی بھی منتخب کردہ سیل میں کرسکتے ہیں۔ ایڈوانس سلیکشن ڈیٹا والے مخصوص سیلز کو ایکسل میں تلاش کرنا آسان نہیں ہوتا، ان شارٹ کٹس کی مدد سے آپ یہ کام آسانی سے کرسکتے ہیں۔ سیلز میں مواد کا اضافہ ڈیٹا اور ٹیکسٹ کے بغیر سیلز بے معنی ہوتے ہیں، یہ شارٹ کٹس موثر طریقے سے مواد کو ان میں انٹر کرنے کے لیے بہترین ٹولز ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…