سام سنگ تمام فونز سے اب تک کا جدید ترین فیچر ہٹائے گا

5  جولائی  2018

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے اپنی تمام ڈیوائسز سے اب تک کا سب سے اہم اور جدید فیچر ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے,گلیکسی نوٹ 9 وہ آخری ڈیوائس ہوگی جس میں آئرس اسکینر کا استعمال کیا جائےگا۔ آئرس سکینر کو ہٹانے کے بعد سام سنگ تھری ڈی فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا ، رپورٹس کے مطابق سام سنگ ایک اسرائیلی کمپنی Mantis Vision کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں ضروری ٹیکنالوجی ڈیویلپ کرنے کے لیے کام رہاہے۔ رپورٹ کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 10 اور ایس 10 پلس میں بائیو میٹرک سیکورٹی فیچر کے لیے ڈسپلے میں ہی فنگر پرنٹ ریڈر شامل

کیا جائے گا۔ ڈسپلے میں فنگرپرنٹ کے ساتھ بہت سے اسمارٹ فونز اس وقت مارکیٹ میں موجود ہیں۔ اس لیے سام سنگ کی طرف سے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کوئی نئی بات نہیں ہوگی، تاہم سام سنگ اس میں خود سے تبدیلیاں کر کے اس ٹیکنالوجی کو اپنے اسمارٹ فونز میں شامل کرنا چاہتا ہے۔ ایک ممکنہ صورتحال یہ ہو سکتی ہے کہ فنگرپرنٹ سکینر کے ساتھ بلڈ پریشر یا دل کی دھڑکن معلوم کرنے کا سنسر شامل کر دیا جائے لیکن یہ ٹیکنالوجی ابھی تجارتی پیمانے پر استعمال کے لیے ڈویلپ نہیں ہوئی، اس لیے سام سنگ کی طرف سے اس کا استعمال مشکل ہے ، مستقبل میں ایسا ضرور ممکن ہو سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…