واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر کارآمد یا دل توڑ دینے والا؟

2  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے مقبول ترین میسنجر واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے اور ان میں سے بھی بیشتر افراد گروپس میں چیٹ کرنا پسند کرتے ہیں۔ تاہم اب واٹس ایپ میں ایسا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جسے آپ بیک وقت فائدہ مند اور دل توڑ دینے والا بھی قرار دے سکتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے گروپ کے صارفین کو چیٹ کا حصہ بننے سے روکا جاسکے گا۔

اور ایڈمن کی منظوری کے بغیر کوئی میسج اس گروپ کا حصہ نہیں بن سکے گا۔ واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس جی ہاں اس فیچر کے ذریعے گروپ ایڈمن کے پاس یہ پاور ہوگی کہ وہ میسج سیٹنگز میں تبدیلی کرکے گروپ میں پوسٹنگ صرف ایڈمنز تک محدود کردے۔ واٹس ایپ کے مطابق اس نئی سیٹنگ سے اہم گروپ بات چیت کے دوران غیرضروری فارورڈ پیغامات کو کم کرنے میں مدد مل سکے گی۔ یہ فیچر اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ اس سے واٹس ایپ گروپس کو افواہوں یا غیرتصدیق شدہ معلومات پھیلنے سے روکنے میں مدد مل سکے گی۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لوگوں گروپس کو اہم اعلانات اور معلومات کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں، یا اپنے قریبی رشتے داروں، دوستوں کے ساتھ رابطے بڑھاتے ہیں، اب ہم ایسی نئی سیٹنگز متعارف کرارہے ہیں جو ایڈمنز کو ان گروپس کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد دے گا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کسی گروپ کی ونڈو اوپن کرکے اوپر موجود نام پر کلک کریں اور پھر گروپ سیٹنگز، سینڈ میسجز اور سلیکٹ اونلی ایڈمنز پر چلے جائیں۔ اسکرین شاٹ یہ سیٹنگز دنیا بھر میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے، اگر نہیں تو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں۔ واٹس ایپ میں پیغامات شیڈول کرنا سیکھیں گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے گروپس کے لیے چند دیگر فیچرز بھی متعارف کرائے تھے، جن میں ایڈمنز کو گروپ ڈسکرپشن ایڈ کرنا اپنے حد تک محدود کرنے، گروپس سیٹنگز میں نئے کنٹرولز، ایڈمن کو سبجیکٹ، آئیکون بھی دیگر اراکین کو بدلنے سے روکنا شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ایک واٹس ایپ گروپ میں 256 افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…