صارفین سے غلط بیانی کرنے پر ایپل کو 9 ملین ڈالر جرمانہ

22  جون‬‮  2018

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک)  آسٹریلیا کی فیڈرل کورٹ نے ایپل پر 9 ملین ڈالر جرمانہ کردیا ہے۔ یہ جرمانہ آئی فون اور آئی پیڈ کے آسٹریلیوی صارفین کے ساتھ غلط بیانی پر کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریلین کمپی ٹیشن اینڈ کنزیومر کمیشن ایپل کو اس وقت عدالت میں لے گیا ، جب سالوں پہلے کچھ صارفین کے آئی او ایس 9 پر اپ گریڈ کرنے سے ان کی ڈیوائس ڈس ایبل ہو گئیں۔ اس خرابی کی وجہ سے صارفین کو تھرڈ پارٹی ریپئر شاپ سے اپنی ڈیوائسز کو مرمت کرانا پڑا۔

ان شاپس پر ایپل کی بجائے تھرڈ پارٹی ٹیکنیشنز نے ڈیوائسز کی مرمت کا کام کیا اور غیر مستند ٹچ آئی ڈی انسٹال کر دیں۔ اس کے نتیجے میں صارفین کو error 53کا میسج نظر آنے لگا۔ان ڈیوائس پر جیسے ہی آئی او ایس 9 انسٹال ہوئی تو ایرر میسج ڈیوائسز کو خراب ظاہر کرنےلگا۔ عدالت میں ایپل نے اعتراف کیا کہ انہوں نے 275 آسٹریلوی صارفین کو اس خرابی کے بارے میں بتایا۔ ایپل نے صارفین کو بتایا کہ اگر ڈیوائسز تھرڈ پارٹی سے مرمت کرائی جائیں تو پھر مزید خرابی کے لیے ایپل ذمے دار نہیں۔

 

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…