گوگل کے پکسل 3 کی تصاویر سامنے آگئیں

14  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کے پکسل اسمارٹ فونز کو بہترین اینڈرائیڈ ڈیوائس قرار دیا جاتا ہے اور اب کمپنی اپنے پکسل کے مزید 2 نئے فونز متعارف کرانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اگرچہ گوگل نے آفیشلی اس بات کا اعلان نہیں کیا کہ وہ رواں برس پکسل تھری اور پکسل تھری ایکس ایل متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، تاہم اب ان موبائلز کی تصاویر اور تفصیلات لیک ہوکر سامنے آئی ہیں۔

لیک ہوکر سامنے آنے والی تصاویر میں فون کے ڈیزائن کو ابتدائی شکل میں دیکھا جاسکتا ہے۔ فوربز میں شائع ہونے والی تصاویر میں گوگل پکسل 3 اور گوگل پکسل 3 ایکس ایل کو بلیک کلر میں دکھایا گیا ہے۔ گوگل اب سستا پکسل فون متعارف کرانے کے لیے تیار ان فونز کے حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق یہ دونوں فونز گوگل کے پہلے متعارف کرائے گئے پکسل فونز کا نہ صرف اپڈیٹ ورژن ہوں گے، بلکہ ان میں جدید اور بہترین ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پکسل 3 ایکس ایل کے فرنٹ پر 2 کیمرے ہوں گے، جب کہ بیک سائڈ پر ایک ہی کیمرہ ہوگا، جب کہ پکسل 3 میں فرنٹ اور بیک پر ایک ایک کیمرہ دیا جانے کا امکان ہے۔ گوگل نے ان پکسل فون کی ایل ای ڈی اسکرین جنوبی کورین کمپنی ایل جی تیار کرے گی، اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ گوگل پکسلز کی اسکرین سام سنگ تیار کرے گی۔ گوگل پکسل 2 اور پکسل 2 ایکس ایل نشریاتی ادارے ٹی 3 کے مطابق گوگل اپنے ان نئے موبائلز میں پہلی بار اینڈرائڈ پی کا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرائے گا۔ گوگل کے ان پکسل فونز کی خاص بات یہ ہوگی کہ ان کا کیمرہ ماضی کے پکسل فونز سے بہتر ہوگا۔ گوگل پکسل 3 کی اسکرین 3۔5 انچ ہوگی، جب کہ پکسل تھری ایکس ایل کی اسکرین 2۔6 انچ ہوگی۔  آئی فون کی ٹکر پر گوگل کا نیا اسمارٹ فون ممکنہ طور پر پکسل 3 کی قیمت 650 ڈالر یعنی پاکستانی 72 ہزار روپے سے زائد جب کہ پکسل 3 ایکس ایل کی قیمت 850 ڈالر یعنی پاکستانی 92 ہزار روپے سے زائد ہوگی۔دونوں موبائل کو رواں برس اکتوبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، کیوں کہ گوگل نے پکسل کے پہلے2 فونز بھی اکتوبر 2016 جب کہ پکسل 2 اور پکسل ٹو ایکس ایل بھی اکتوبر 2017 میں متعارف کرائے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…