نوکیا کا نیا سمارٹ فون آتے ہیں چھا گیا، تمام سٹاک صرف 10 سیکنڈز میں ہی فروخت، اس فون میں ایسے کیا فیچر ہیں کہ صارفین ٹوٹ پڑے؟ حیرت انگیز انکشافات

21  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوکیا کا نیا اینڈرائیڈ سمارٹ فون مارکیٹ میں آتے ہی دس سیکنڈ کے اندر اندر فروخت ہو گیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نوکیا نے اپنے نئے سمارٹ فون کو متعارف کروا دیا ہے، نوکیا کمپنی نے اپنے نئے سمارٹ فون نوکیا ایکس 6 کو چین میں فروخت کے لیے پیش کیا، جہاں پر یہ فون چند سیکنڈ میں فروخت ہوگیا۔ اس بات کا انکشاف سوشل میڈیا پر نوکیا کی ایک پوسٹ میں کیا گیا ہے۔ چینی سوشل میڈیا نیٹ ورک ویبو پر سامنے آنے والی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ نوکیا

ایکس 6 کے ہزاروں سیٹ 10 سیکنڈ میں فروخت ہوگئے۔ لیکن اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا کہ یہ ایکس 6 موبائل کتنی تعداد میں چین کے مختلف حصوں میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔ نوکیا ایکس سکس 5.8 انچ کے بیزل لیس ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں پہلی بار اس کمپنی نے آئی فون ایکس جیسا نوچ دیا ہے۔ اسی طرح یہ فون سنیپ ڈراگون 636 پراسیسر، 4 جی بی ریم،32 سے 64 جی بی سٹوریج، 16 اور 5 میگا پکسل ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ جبکہ 16 میگا پکسل فرنٹ کیمرے جیسے فیچرز سے لیس ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…