نوکیا کا نیا کم قیمت اور جدید ترین سمارٹ فون متعارف کروا دیا گیا، 2 ورژنز میں دستیاب اس فون میں کون کون سے فیچرز ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

16  مئی‬‮  2018

لاہور (نیوز ڈیسک) نوکیا نے نیا کم قیمت سمارٹ فون تیار کر لیا ہے، نوکیا کا یہ کم قیمت سمارٹ فون مارکیٹ میں دو ورژن میں دستیاب ہو گا، موبائل فون کے منظر عام پر آنے سے سام سنگ اور ایپل کے لیے مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔ نوکیا نے گزشتہ مہینوں میں اپنے تین سمارٹ فون لانچ کیے تھے جن میں نوکیا تھری، فائیو اور سکس شامل ہیں

اب نوکیا نے ایک بہترین سمارٹ فون نوکیا 8 بھی متعارف کرا دیا ہے، جس کے فیچرز آئی فون 7 اور سام سنگ گلیکسی ایس 8 کی سطح کے ہوں گے۔ مارکیٹ میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کے لیے نوکیا کا نیا کم قیمت سمارٹ فون تیار ہو گیا ہے ، یہ فون مارکیٹ میں 2 ورژن میں دستیاب ہوگا۔ نوکیا کی ایکس سیریز کا پہلا سمارٹ فون نوکیا ایکس سکس چین میں لانچ کردیا گیا ہے، چین میں متعارف کروائے جانے والے اس سمارٹ فون کی عالمی سطح پر لانچنگ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ یہ سمارٹ فون 2 ورژن میں دستیاب ہے جس میں سے ایک میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 جبکہ اپ گریڈ ورژن کوالکوم سنیپ ڈراگون ہے۔ واضح رہے کہ ایکس سکس نوکیا کی کمپنی ایچ ایم ڈی کا پہلا سمارٹ فون ہے، جسے آئی فون ایکس جیسے نوچ اور بیزل لیس ڈسپلے سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے، اس فون کی باڈی 95 فیصد گلاس سے بنی ہوئی ہے۔ اس فون کے سادہ ورژن کی قیمت تقریباً 25 ہزار پاکستانی روپے جبکہ اپ گریڈ ورژن کی قیمت 29 ہزار پاکستانی روپے کے قریب ہے۔ یاد رہے کہ نوکیا نے گزشتہ مہینوں میں اپنے تین سمارٹ فون لانچ کیے تھے جن میں نوکیا تھری، فائیو اور سکس شامل ہیں اب نوکیا نے ایک بہترین سمارٹ فون نوکیا 8 بھی متعارف کرا دیا ہے، جس کے فیچرز آئی فون 7 اور سام سنگ گلیکسی ایس 8 کی سطح کے ہوں گے تاہم اس کی قیمت ان دونوں فونز کے مقابلے میں آدھی ہو گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…