گوگل نے ”چیٹ‘ ‘سروس متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

24  اپریل‬‮  2018

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ ناز سرچ انجن گوگل نے واٹس ایپ اور ایپل کے آئی میسیج کے مدمقابل ٹیکسٹ میسیج سروس ’چیٹ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل اینڈرائیڈ فون کے لیے ٹیکسٹ میسیج سروس متعارف کرا رہی ہے۔ گوگل کی ’چیٹ‘ سروس روایتی ایس ایم ایس کی طرح کام کرے گی تاہم واٹس ایپ کی طرح پیغام پڑھے جانے کے بعد بھیجنے والے کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

اسی طرح جواب دینے والا ٹائپنگ کر رہا ہوگا تو یہ بھی پیغام بھیجنے والے کو پتا چل جائے گا۔ گوگل کی ’چیٹ‘ سروس میں ہائی ریزولیشن والی تصاویر اور گروپ چیٹ بھی کی جاسکیں گی تاہم اگر پیغام وصول کرنے والا گوگل ’چیٹ‘ سروس ا?پشن استعمال نہیں کر رہا ہوگا تو پیغام سادہ ٹیکسٹ میسیج میں تبدیل ہوجائے گا۔ پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے انٹرنیٹ کا ڈیٹا استعمال ہوگا تاہم ابھی گوگل نے اس ا?پشن کے متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ماہرین کے مطابق گوگل کی جانب سے میسیجنگ ایپلی کیشن کے بجائے ’چیٹ‘ فیچر کی لانچنگ معنی خیز اور حریفوں کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں ا?نا ہے جسے گوگل استعمال کرنے والے صارفین اینڈرائیڈ فونز پر استعمال کر سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…