سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے لوگو کا رنگ نیلا کیوں ہے ؟ حیران کن وجہ جانیئے

19  اپریل‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک دنیا کا مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ اس کا لوگو نیلے رنگ کا کیوں ہے؟ تو اس کے پیچھے کافی دلچسپ وجہ چھپی ہے۔ ویسے اس پر روشنی ڈالنے سے پہلے یہ جان لیں کہ ہماری آنکھیں مختلف رنگوں کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جس کی وجہ روشنی کی لہروں کی فریکوئنسی کا فرق جانچنا ہے۔

گوگل، ایمازون، ٹوئٹر بھی صارفین کا ڈیٹا محفوظ کرتے ہیں، فیس بک مارک زکربرگ کی زندگی کا بڑا پچھتاوا سائنسدانوں کے مطابق مخصوص رنگ لوگوں کے اندر مختلف جذبات جگاتے ہیں اور فیس بک لوگو کےپیچھے ایک وجہ یہ بھی ہے۔ مگر اصل وجہ اس سے بھی زیادہ دلچسپ ہے اور حیران کردینے والی ہے۔ مگر اس سے پہلے یہ جان لیں کہ نیلے رنگ کو استحکام، اعتماد اور سکون کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اس لیے فیس بک یا ٹوئٹر پر اس کا غلبہ حیران کن نہیں لگتا۔ مگر فیس بک کے نیلے لوگو کے پیچھے یہ راز نہیں چھپا بلکہ اس کا تعلق اس سائٹ کے بانی مارک زکربرگ سے ہے۔ مارک زکربرگ کو 2 ارب افراد کو کنٹرول کرنے کا تجربہ ہے ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر مارک زکربرگ کلر بلائنڈ ہیں، یعنی انہیں سرخ اور سبز رنگ نظر نہیں آتا۔ مائیکروسافٹ، فیس بک اور 30 بڑی کمپنیوں کا سائبر حملوں میں مدد نہ کرنے کا اعلان نیویارکر میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران مارک زکربرگ نے انکشاف کیا تھا۔ وہ جس رنگ کو سب سے بہتر دیکھ سکتے ہیں، وہ نیلا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس رنگ کا فیس بک ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر غلبہ ہے۔ مارک زکربرگ نے جریدے کو بتایا “نیلا رنگ میرے لیے سب سے بہترین ہے، میں نیلے رنگ کو بہت اچھی طرح دیکھ سکتا ہوں”۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…