واٹس ایپ پر صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے: ترجمان

11  اپریل‬‮  2018

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو واضح کیا ہے کہ ان کا ڈیٹا محفوظ ہے اور وہ کسی قسم کا مواد میسجز سے اکھٹا نہیں کرتی۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک ڈیٹا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ اس کے صارفین کے پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے باعث محفوظ ہیں اور وہ کسی قسم کا مواد میسجز سے اکھٹا نہیں کرتی۔

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ ایپ ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب 50 کروڑ سے زائد ہے اور اس حوالے سے خدشات ظاہر کیے جارہے تھے کہ فیس بک کی زیر ملکیت اس اپلیکشن میں بھی صارفین کا ڈیٹا محفوظ نہیں۔ واٹس ایپ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ کے لیے اسکے صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے گروپس کے حوالے سے ان رپورٹس پر بھی ردعمل ظاہر کیا جن کے مطابق یہ اتنے زیادہ محفوظ نہیں۔ واٹس ایپ کے ترجمان کے مطابق جب بھی کوئی نیا رکن کسی گروپ کا حصہ بنتا ہے تو تمام اراکین کو نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے، گروپ ممبر گروپ میں شامل ہر فرد کو دیکھ سکتے ہیں، اس کے نام اور فون نمبر کو جان سکتے ہیں، اسی طرح گروپ کو چھوڑنا یا بلاک بنانا بھی ایک کلک سے ممکن ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…