ڈیٹا لیک کا معاملہ، غلطی ہوئی ہے معاف کر دیں، مارک زکر برگ

11  اپریل‬‮  2018

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)  فیس بک کے بانی مارک زک ربرگ نے ڈیٹا لیک کے حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ انہیں معاف کردیا جائے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مارک زکربرگ نے سینیٹ کی کامرس اور انصاف کی کمیٹی کے سربراہان کے علاوہ دیگر سینیٹرز سے ملاقاتیں کیں اور یہ اعتراف کیا ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے معاف کر دیں ۔

ان ملاقاتوں کے علاوہ فیس بک کے بانی نے اپنی فیس بک پر معافی نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے جعلی خبروں، صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے اور امریکی انتخابات میں بیرونی مداخلت جیسے معاملات میں کمپنی کے کردار پر معافی مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ سوشل نیٹ ورکنگ معاملات میں ناکام رہے۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈیموکریٹ سینیٹر بل نیلسن نے کہا کہ مارک زکربرگ نے انہیں بتایا کہ کیمبریج اینالیٹیکا نے ڈیٹا سے متعلق فیس بک سے جھوٹ بولا تھا۔ سینیٹر نیلسن کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے اس وقت کوئی اقدام نہ کیا تو پھر ہم میں سے کسی کی کوئی پرائیویسی نہیں رہے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…