سوزوکی نے اپنی معروف گاڑی ’’ویگن آر‘‘ کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا، تبدیلیوں کے ساتھ حیرت انگیز فیچرز اور قیمت سامنے آ گئی

7  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوزوکی کمپنی نے اپنی گاڑی ویگن آر کا نیا ماڈل پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے، ویگن آر اس کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی ہے مگر اس کی فروخت روکنے کی وجہ عوام کے سامنے نہیں لائی گئی تھی،

جس کے بعد یہ افواہ بھی سامنے آئی تھی کہ ایسا کرنے کی ممکنہ وجہ سوزوکی کلٹس کی فروخت کی شرح بڑھانا ہے۔اسی طرح کچھ حلقوں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس کی وجہ سوزوکی کی جانب سے ویگن آر کے ماڈل کو پہلے سے بہتر بنانا ہے اور یہی درست ثابت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی نے ویگن آر کے نئے ماڈل کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کو پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔ اس نئے ماڈل میں ایلو وہیل اور کروم ٹیل گارنس جیسے فیچرز ہیں جبکہ ویگن آر وی ایکس ایل ان تبدیلیوں کے ساتھ فروخت کی جائے گی۔ پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس گاڑی میں اپ گریڈ معمولی لگتی ہے مگر ان کے ساتھ گاڑی کی نئی قیمت کو کوئی بھی نظرانداز نہیں کرسکے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت پہلے 11 لاکھ 14 ہزار روپے تھی لیکن اب اس کی قیمت پچاس ہزار اضافے کے ساتھ 11 لاکھ 64 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ پاک سوزوکی کمپنی نے یکم مارچ 2018ء سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں پچاس ہزار تک اضافے کا اعلان کیا تھا، اس بارے میں سوزوکی کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے زیادہ تر پرزے بیرون ملک سے منگوائے جاتے ہیں، جب بھی پاکستانی روپے کی قدر میں کمی واقع ہوتی ہے تو ان پرزوں کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ سوزوکی کمپنی نے اپنی گاڑی ویگن آر کا نیا ماڈل پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…