واٹس ایپ کا ڈیلیٹ شدہ میسج اصل میں ختم نہیں ہوتا بلکہ یہ کام کرنے والا صارف ڈیلیٹ شدہ میسج دیکھ سکتا ہے واٹس ایپ کا ایسا نقص سامنے آگیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

5  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیغام رسانی کی مقبول موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ڈیلیٹ کیا گیا مسیج درحقیقت ختم نہیں ہوتا بلکہ ریپلائی کی صورت میں بھیجا گئے صارف کوڈیلیٹ شدہ ٹیکسٹ اس کے پاس موجودرہتا ہے، معروف ویب سائٹ کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق ایک معروف ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پیغام رسانی کی مقبول موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ڈیلیٹ کیا گیا مسیج

درحقیقت ختم نہیں ہوتا بلکہ ریپلائی کی صورت میںبھیجا گئے صارف کوڈیلیٹ شدہ ٹیکسٹ اس کے پاس موجودرہتا ہے۔ ویب سائٹ نے سکرین شارٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ ایک صارف نے مقررہ وقت کے اندر پیغام ڈیلیٹ کردیا تاہم جب دوسرے فرد نے اس کا ریپلائی دیا تو وہ ڈیلیٹ شدہ ٹیکسٹ اس کے پاس موجود تھا۔ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اینڈروئیڈ اور ونڈوز اسمارٹ فونز میں استعمال ہونے والے واٹس ایپ کے گروپ اور پرائیویٹ چیٹ باکس میں ڈیلیٹ ہونے والا میسج حقیقت میں ختم نہیں ہوتا بلکہ ریپلائی کی صورت میں وہ ٹیکسٹ موجود رہتا ہے۔ دوسری جانب واٹس ایپ نے فیچر کے اس نقص پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ نے ڈیلیٹ فیچر متعارف کرایا تھا جس میں 7 منٹ کے اندر اندر پیغام بھیجنے والا اپنا میسج ڈیلیٹ کرسکتا تھا اور ڈیلیٹ ہونے کی صورت میں بھیجنے والے اور موصول کرنے والے کے پاس سے وہ پیغام ختم ہوجاتا تھا۔خیال رہے کہ واٹس ایپ نے اپنا ڈیلیٹ فیچر گزشتہ سال ہی متعارف کروایا تھا جس پر صارفین نے اسے ایک عمدہ اور تعمیری اضافہ اور سہولت قرار دیا تھا ۔ معروف ویب سائٹ کی ریسرچ اگر صحیح ثابت ہوتی ہے تو اس سے واٹس ایپ صارفین کے اس ایپلیکیشن پر اعتماد کو ٹھیس پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس پر ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم صارفین نے اس حوالے سے اب محتاط انداز اختیار کر لیا ہے۔

 

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…