ایل جی کے سستے اسمارٹ فون سامنے آگئے

23  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کورین کمپنی ایل جی نے حریف کمپنیوں کے ٹکر میں آنے کے لیے اپنے سستے ترین اسمارٹ موبائل متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ اگرچہ ایل جی نے 2017 میں ’جی‘ اور ’وی‘ سیریز کے قدرے سستے اسمارٹ فون بھی متعارف کرائے تھے، تاہم اب کمپنی نے اس سیریز سے بھی مزید سستے فون متعارف کرانے کی تیاری کرلی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس ایل جی کی جانب سے ’کے‘ سیریز کے متعارف کرائے جانے والے فونز ممکنہ طور پر کمپنی کے اب تک کے سستے فور جی موبائلز ہوں گے۔

خیال رہے کہ کمپنی ’کے‘ سیریز کے فون پہلے ہی متعارف کراچکی ہے، تاہم اب انہیں مزید اپ ڈیٹ کرکے دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے۔ ایل جی کے نئے فلیگ شپ موبائل کی تفصیلات سامنے آگئیں آئندہ ہفتے اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والے ’موبائل ورلڈ کانگریس‘ (ایم ڈبلیو سی) کے ایونٹ میں ایل جی کی جانب سے ’کے‘ سیریز کے 2 فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کی تصاویر اور تفصیلات سامنے آگئیں۔ نشریاتی ادارے انگیجٹ کے مطابق ایل جی ایم ڈبلیو سی میں ’کے 8‘ اور ’کے 10‘ فونز متعارف کرائے گی، جو کمپنی کی جانب سے آخری پانچ سال میں متعارف کرائے جانے والے سستے فونز ہوں گے۔ ’کے 8‘ کا بیک کیمرہ 8 میگا جب کہ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہوگا، جب کہ اس کی بیٹری 2500 ایم اے ایچ ہوگی۔  ایل جی کا سب سے ‘بہترین’ اسمارٹ فون وی 30 5 انچ اسکرین کے حامل ’کے 8‘ میں 2۔1۔7 اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، وائی فائی اور بلیوٹوتھ کی سہولت سے لیس اس موبائل میں فور جی نیٹ ورک نہیں چلے گا۔ ممکنہ طور پر اس کی قیمت 60 امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی 6 ہزار 650 سے زائد ہوگی۔ ایل جی ’کے 10‘ کا بیک کیمرہ 13 میگا جب کہ فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہوگا، اس کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ ہوگی۔ 3۔5 انچ اسکرین کے حامل ’کے ‘10‘ میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، جب کہ اس میں 16 جی بی ریم ہوگی۔  ایل جی کا دو کیمروں والا اسمارٹ فون پیش وائی فائی اور بلیوٹوتھ سے لیس اس فون میں فور جی اور تھری جی نیٹ ورک چلایا جاسکے گا۔ ’ایل جی کے 10‘ کی ممکنہ طور پر قیمت 70 ڈالر سے 130 ڈاالر کے درمیان یعنی پاکستانی 8 ہزار سے 13 ہزار روپے کے درمیان ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…