سام سنگ گلیکسی ایس 9 پلس کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

22  فروری‬‮  2018

بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 9 رواں ہفتے کے آخر میں منظرعام پر آنے والا ہے مگر لگتا ہے کہ ایسا کوئی فیچر نہیں بچا جو کمپنی کی جانب سے اس ڈیوائس کو باضابطہ طور پر متعارف کرانے پر لوگ جان سکیں گے۔ 25 فروری کو گلیکسی ایس نائن اور ایس نائن پلس بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرائے جائیں گے۔

مگر اس سے چند روز پہلے ہی مختلف کمپنیوں کے اسمارٹ فونز کی لگ بھگ مصدقہ تصاویر لیک کرنے والے ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے ایس نائن پلس کی تمام تر تفصیلات اور نئی تصاویر ٹوئیٹ کردی ہیں۔ گلیکسی ایس 9 میں آئی فون ایکس جیسے تھری ڈی ایموجی ان تصاویر اور تفصیلات سے ایس نائن کے اہم فیچرز خصوصاً کیمرہ کے حوالے سے افواہیں درست ثابت ہوتی نظر آرہی ہیں۔ یہ بات تو اب لگ بھگ طے شدہ ہے کہ ایس نائن پلس (6.2 انچ ڈسپلے کے ساتھ) میں بارہ میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جارہا ہے جو اسے 5.8 انچ کے اسٹینڈرڈ ایس نائن کے مقابلے میں زیادہ بہتر بنائے گا، کیونکہ امکان ہے کہ ایس نائن میں سنگل کیمرہ ہی بیک پر دیا جائے گا۔ ایسا پہلی بار ہوگا کہ سام سنگ کی جانب سے ایس سیریز کے فونز میں کیمروں کا فرق ہوگا جو عام طور پر آئی فونز میں دیکھنے میں آتا ہے۔ اسی طرح اس نئے فلیگ شپ فون کے کیمروں کے فیچرز بھی سامنے آئے ہیں۔صارفین کو ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں ایف 1.5 اور ایف 2.4 آپرچرز پر سوئچ کرنے کا آپشن دیا جائے گا جس کا انحصار ان کی جانب سے لی جانے والی تصویر پر ہوگا۔ گلیکسی ایس 9 میں یہ تبدیلی پسند کریں گے؟کم روشنی یا میکرو شاٹس کے لیے ایف 1.5 کا انتخاب کیا جاسکتا ہے جبکہ کسی منظر کو زیادہ فوکس کرنا ہو تو ایف 2.4 زیادہ بہتر انتخاب ثابت ہوگا۔ایس نائن پلس کا ایک کیمرہ ایف 2.4 آپرچر لاک ہوگا تاکہ زیادہ زوم کرنے یا پورٹریٹ فوٹوز میں مدد مل سکے۔

اسی طرح فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ بہت زیادہ شاندار تو نہیں، مگر لیکس کے مطابق اس میں سپر سلوموشن 960FPS ویڈیو سپورٹ موجود ہے۔اسی طرح ایکسینوس 9810 پراسیسر (مختلف ممالک میں اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر دستیاب ہوگا) اس فون کا حصہ ہے۔اور ہاں اس بار فون کے نئے رنگ جیسے کورل بلیو، مڈنائٹ بلیک، پرپل اور ٹائیٹنیم گرے وغیرہ بھی دیئے جائیں گے۔ یہ فون رواں ہفتے متعارف کرائے جانے کے بعد ممکنہ طور پر اگلے ماہ کے پہلے عشرے میں مختلف ممالک میں فروخت ہونا شروع ہوگا اور اس کی قیمت تو ابھی واضح نہیں تاہم توقع کی جارہی ہے کہ ایک ہزار ڈالرز سے شروع ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…