فیس بک میسنجر میں گروپ کالز کرنا ہوگیا آسان

22  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ فیس بک میسنجر پر اپنے دوستوں کو کالز خصوصاً گروپ کالز کرنے کے عادی ہیں تو آپ کے لیے اچھی خبر ہے۔ اگر آپ نے کبھی میسنجر پر گروپ وائس یا ویڈیو کال کی ہو تو اس سے ضرور واقف ہوں گے یہ آسان کام نہیں ہوتا۔ پہلے تو آپ کو اپنے دوستوں کو اکھٹا کرکے ایک نیا گروپ تشکیل دینا پڑتا ہے اور پھر اس چیٹ ونڈو کے اندر ہی کال کرکے آپ بیک وقت متعدد دوستوں سے بات کرسکتے ہیں۔

فیس بک میسنجر نے صارفین کا بڑا مطالبہ پورا کردیا فیس بک کو اب جاکر احساس ہوا ہے کہ یہ طریقہ کار اتنا پیچیدہ نہیں ہونا چاہئے جیسا لینڈ لائن پر تھری وے کال۔ تو یہی وجہ ہے کہ اس نے گروپ کالز کو آسان طریقے سے کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اب لوگ میسنجر پر کسی بھی دوست سے وائس یا ویڈیو کال کی ونڈو پر ایڈ پرسن آئیکون کو کلک کرسکتے ہیں۔ اس طرح آپ لوگوں کو منتخب کرکے ان سب کو اپنی اسکرین پر دیکھ بھی سکتے ہیں، اگر ویڈیو چیٹ کا آپشن اختیار کیا جائے۔  فیس بک میسنجر کی 8 بہترین ٹرکس جس پہلے فرد سے آپ بات چیت شروع کرتے ہیں وہ بھی دیگر دوستوں کو دیکھ اور بات کرسکے گا اور ایسا رئیل ٹائم میں ہوگا۔ یہاں تک کہ متعدد افراد سے بات چیت کے دوران فلٹرز بھی کام کرتے رہیں گے۔ یہ فیچر ممکنہ طور پر فیس بک کی جانب سے رواں سال جنوری میں میسنجر کے فیچرز کو آسان بنانے کے وعدے کا حصہ ہے جو رواں برس اس کمپنی نے اپنا مشن بنایا ہے۔ یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے، بس میسنجر کو اپ ڈیٹ کرلیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…