ایل جی کے نئے فلیگ شپ موبائل کی تفصیلات سامنے آگئیں

18  فروری‬‮  2018

جنوبی کوریا (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کورین کمپنی ’ایل جی‘ کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ رواں برس اپنا نیا فلیگ شپ موبائل فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اطلاعات تھیں کہ کمپنی اپنے آنے والے موبائل کو ’ایل جی 7‘ کا نام دے گی، تاہم اب اس کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق کمپنی نے موبائل پر پہلی بار ’خاتون‘ کا نام رکھا ہے۔ ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے ’وینچر بیٹ‘ کے مطابق ایل جی رواں برس جون میں اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کرائے گا۔

جسے ’جڈی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ’ایل جی جڈی‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس موبائل پر پہلی بار مکمل طور پر خاتون کا نام رکھا گیا ہے، جب کہ پہلی بار اس موبائل میں ڈسپلے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایل جی کے نئے اسمارٹ موبائل کی تصاویر لیک اطلاعات کے مطابق ایل جی نے اپنے نئے فلیگ شپ فون کی ڈسپلے کے لیے ’ایم ایل سی ڈی‘ نامی نئی پینل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے، جو اسکرین کے ریزولیشن کو بہتر بنانے سمیت رنگوں کو مزید نکھارتی اور تصاویر کا رزلٹ بہتر بنانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔ سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ’ایل جی جڈی‘ کی اسکرین 1۔6 انچ کی ہوگی، جب کہ اس کی اسکرین میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے باعث یہ انتہائی کم بجلی خرچ کرے گی۔ ’ایل جی جڈی‘ میں 845 کوالکوم اسنیپ ڈریگن دیا گیا ہے، جب کہ اس میں 4 جی بی ریم ہے، لیکن اس کی اسٹوریج کی صلاحیت 64 جی بی تک بڑھائی جاسکتی ہے۔ ایل جی کا سب سے ‘بہترین’ اسمارٹ فون وی 30 ڈوئل ریئر کیمرے کے حامل اس فلیگ شپ کا مین کیمرہ 16 میگا پکسل ہے، جب کہ اس میں آپریچر اور سینسر لینسز کے فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔ اس فون میں ایل جی نے وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی دیا ہے، جس وجہ سے اس فون کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ فوری طور پر اس موبائل کی قیمت سامنے نہیں آسکی، تاہم اندازہ ہے کہ یہ سام سنگ کے ایس نائن اور ایس نائن پلس سے کم قیمت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…