ایران گوگل اورایپل کے ذریعے جاسوسی کر رہا ہے،نیاانکشاف

17  فروری‬‮  2018

پیرس(این این آئی)ایرانی اپوزیشن کی بیرون ملک سرگرم ایرانی قومی مزاحمتی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی رجیم ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اور ایپل کے سافٹ ویئرز(پروگرامات اور ایپس) کو جاسوسی کے مقاصد کے لیے اندرون اور بیرون ملک استعمال کر سکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی قومی مزاحمتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایرانی حکام فوری پیغامات کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے موبوگرام پروگرام کو

صارفین کی سرگرمیاں جانچنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب مستقبل میں کسی عوامی احتجاج تحریک کو روکنے، سائبر سیکیورٹی اور تشدد کے حربوں کے لیے سافٹ ویئرکی مدد سے شہریوں کی نگرانی کرتا ہے۔ایرانی اپوزیشن رہ نما علی جعفر زادہ کا کہنا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب ایرانی رجیم کو بچانے کے لیے اندرون اور بیرون ملک وسیع پیمانے پر ٹیکنالوجی کے پروگرامات کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…