بیروزگاروں کیلئے شاندار خوشخبری ،اس موبائل ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی جیب میں ڈال لیں آپ کو پیسے ملنا شروع ہو جائینگے

19  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیسے کمانے کا کسے شوق نہیں اور اگر پیسے بغیر کسی کام کئے ملنے لگیں تو آپ کے وارے نیارے ہو جائیں گے ،سویٹ کوئن کے نام سے ایک ایسی ایپ مارکیٹ میں آئی ہے جو بہت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے ۔اس نے وٹس ایپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔یہ ایپ صارفین کو صحت مند رکھنے کے لئے بنائی گئی ہے لیکن ساتھ ہی یہ رقم کمانے کا بھی آسان ترین ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔ اس کا طریقہ کار حیران کن

حد تک موثر ہے کیونکہ یہ صارفین کو پیدل چلنے کے بدلے رقم ادا کرتی ہے۔ایک رپورٹ  کے مطابق آج سے 2 سال پہلے یعنی 2016ءمیں متعارف کروائی گئی اس ایپ کے ہفتہ وار ایکٹو صارفین کی تعداد 20لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ یہ ایپ صارفین کو ڈیجیٹل کرنسی کی شکل میں ادائیگی کرتی ہے، جسے دنیا بھر میں 300 سے زائد سٹورز پر خرچ کیا جا سکتا ہے، جن میں BOOHOO.COM، Graze اور ہیلی فریش بھی شامل ہیں۔ اگر آپ 1000 قدم اٹھاتے ہیں تو اس کے بدلے آپ کو 0.95 سویٹ کوئن ملتے ہیں۔ یہ کوئن ایپ پر موجود آپ کے اکاﺅنٹ میں جمع ہوتے رہتے ہیں اور انہیں آپ لائن خریداری کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔متعدد بڑے سرمایہ کار اب تک اس ایپ کو 40 لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 60 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد رقم دے چکے ہیں۔ اس وقت یہ ایپ برطانیہ، آئرلینڈ اور امریکہ میں استعمال ہورہی ہے جبکہ اس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے مالی وسائل کے ساتھ ہی اسے یورپ اور افریقہ میں بھی متعارف کروانے کی تیاری کی جارہی ہے۔اس لئے اگر آپ بھی بہت زیادہ پیدل چلتے ہیں تو فوری اس ایپ کو ڈائون لوڈ کرلیں اور ہر 3 یا 7دن بعد اپنے اکائونٹ کو چیک کریں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…