وٹس ایپ کو محفوظ سمجھنے والے ہو جائیں خبردار، اب آپ کی گروپ چیٹ اجنبی شخص بھی پڑھ سکتا ہے، بڑی خامی سامنے آگئی

12  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وٹس ایپ کو محفوظ میسنجر قرار دینے والے بھونچکا رہ گئے، اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا دعویٰ کرنےوالی ایپلی کیشن وٹس ایپ میں بڑی خامی کا انکشاف، سرور پر کنٹرول رکھنے والے کوئی بھی شخص پیغامات پڑھ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روہر یونیورسٹی جرمنی کی تازہ ترین تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں مقبول ترین میسنجر وٹس اپ میں بڑی خامی سامنے آگئی ہے اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا دعویٰ کرنے والی ایپلی کیشن وٹس ایپ کی

سکیورٹی پر سوالیہ نشان اٹھ گئے ہیں۔ تحقیق کے مطابق وٹس ایپ کے سرور پر کنٹرول رکھنے والا کوئی بھی شخص کسی اجنبی کو گروپ میں شامل کر کے گروپ کے سارے پیغامات پڑھ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے وٹس ایپ کمپنی کا دعویٰ تھا کہ صارفین کے پیغامات صرف وہی لوگ پڑھ سکتے ہیں ، جنہیں وہ بھیجا گیامگر روہر یونیورسٹی جرمنی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمپنی کے افراد یا سرور کو ہیک کرنے والے گروپ چیٹ کو پڑھ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…