گوگل پر مرد و خواتین ملازموں نے صنفی تفریق کا مقدمہ دائر کردیا

10  جنوری‬‮  2018

لندن ( آن لائن )انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی ’گوگل‘ پر سابق مرد و خواتین ملازموں نے الگ الگ قانونی مقدمات دائر کرتے ہوئے کمپنی پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا ہے۔مرد ملازموں کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں کمپنی پرسیاہ فام قدامت پسند مردوں کے خلاف امتیازی سلوک برتنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔جب کہ خواتین کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں کمپنی پر عورتوں کے مقابلے مردوں کو زیادہ تنخواہیں

دینا کا الزام لگایا گیا ہے۔ گوگل کے خلاف مقدمہ دائر کرنے والے سابق مرد ملازمین میں سے ایک سافٹ ویئر انجنیئر جیمز ڈیمور ہے۔گوگل پر سیاہ فام سفید مردوں کے ساتھ صنفی تفریق کا مقدمہ دائر کرنے والا دوسرا ملازم ڈیوڈ گوئڈامن بھی ماضی میں کمپنی میں انجنیئر کی خدمات سر انجام دے چکا ہے۔دونوں سابق ملازمین نے گوگل کے خلاف امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سانتا کلارا سپیریئر کورٹ میں مقدمہ دائر کیا۔

مرد ملازمین نے کمپنی کے خلاف سیاہ فام قدامت پسند مرد ملازمین کو سیاسی بنیادوں پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنائے جانے جیسے الزامات عائد کیے ہیں۔خیال رہے کہ گوگل پر مقدمہ دائر کرنے والے سابق ملازم جیمز ڈیمور نے اگست 2017 میں خواتین کے خلاف ایک میمو لکھا تھا، جس کے بعد اسے ملازمت سے فارغ کردیا گیا تھا۔دوسری جانب گوگل کے خلاف تین سابق خواتین ملازموں نے بھی الگ قانونی مقدمہ دائر کردیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…