سام سنگ کا 360 ڈگری اسکرین لیپ ٹاپ متعارف

8  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کورین کمپنی ’سام سنگ‘ نے پہلی بار 360 ڈگری ٹچ اسکرین اور فنگر پرنٹ سینسر کے حامل لیپ ٹاپ کو متعارف کرادیا۔ اس سے قبل سام سنگ نے اپنے کسی بھی لیپ ٹاپ میں یہ دونوں فیچرز استعمال نہیں کیے۔ سام سنگ نے پہلی بار2017 میں

فنگر پرنٹ سینسر کا استعمال اپنے موبائل فون میں کیا تھا، جب کہ رواں برس کمپنی فیس آئی ڈی سمیت جدید فنگر سینسر ٹیکنالوجی کے موبائل بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ سام سنگ رواں برس گلیکسی ایس 9 فون متعارف کرائے گی، جس میں ایپل کے آئی فون کی طرح چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی بھی ہوگی، جب کہ اس میں اور بھی کئی دلچسپ فیچر ہوں گے۔ تاہم سام سنگ نے 2018 کا آغاز ہی اچھوتے لیپ ٹاپ کو متعارف کرانے سے کردیا، اور کمپنی نے ملٹی فنکشنل ’نوٹ بک 7 اسپن‘ کو متعارف کرادیا۔ ’نوٹ بک 7 اسپن‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ٹچ اسکرین 360 ڈگری ٹیمپریچر کی حامل ہے، اور یہ فیچر کسی بھی لیپ ٹاپ کی اسکرین میں پہلی بار متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سام سنگ کے ‘سب سے بہترین’فون ’نوٹ بک 7 اسپن‘ میں فنگر پرنٹ سینسر کا فیچر بھی ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے صارف اپنے انتہائی حساس ڈیٹا کو کمپنی کے انتہائی سیکیورٹی کے حامل ڈیٹا سینٹر سے منسلک کرکے محفوظ بنا سکے گا۔43 ڈبلیو ایچ بیٹری کے حامل اس لیپ ٹاپ میں وی جی اے کیمرہ بھی دیا گیا ہے، جب کہ اس میں یو ایس بی کے متعدد پورٹس دیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: گلیکسی ایس 9 کی پہلی جھلک ’نوٹ بک 7 اسپن‘ کی اسکرین 15 انچ سے بڑی ہے، 16 جی بی ریم کے حامل اس لیپ ٹاپ میں کور 7 کا انٹیل پروسیسر دیا گیا ہے۔ سام سنگ اس لیپ ٹاپ کو آئندہ ہفتے امریکی

شہر لاس ویگاس میں ہونے والے ’دی انٹرنیشنل کنزیومر الیکٹرانک شو‘ (سی ای ایس) میں پیش کرے گی۔ سام سنگ کے اس دیدہ زیب اور منفرد فیچر کے لیپ ٹاپ کی قیمت 1199 امریکی ڈالر ہے، جو پاکستانی ایک لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…