سام سنگ کے نئے سمارٹ فون میں شامل خصوصیات پر یقین کرنا مشکل

4  جنوری‬‮  2018

سیئول (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ گلیکسی زی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ یہ ایک بیزل لیس سمارٹ فون ہے۔ سام سنگ کمپنی اپنی زی لائن اپ کو بڑھانے کے لئے ایک نیا سام سنگ گیلیکسی زی لانچ کر رہی ہے۔پہلے لانچ کیا گیا سام سنگ زی ٹائیزن آپریٹنگ سسٹم پر چلتا تھا لیکن افواہوں میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سام سنگ گلیکسی زی اینڈرائیڈ سسٹم پر چلے گا۔ سام سنگ کی

نئی ویڈیو میں یہ بھی واضح ہے کہ گلیکسی زی کا فرنٹ پینل ایج ٹو ایج سکرین پر مشتمل ہوگا۔ اس میں فنگر پرنٹ سنسر یا فریم کی بھی جگہ نہیں ہوگی۔ ویڈیو میں سام سنگ گلیکسی زی کی کچھ ایسی خصوصیات کو دکھایا گیا ہے جس پر یقین کرنا آسان نہیں۔ ویڈیو کے مطابق گلیکسی زی میں 845 سنیپ ڈرگن پروسیسر کے ساتھ ساتھ 6 جی بی

ریم کی کی خاصیت بھی موجود ہوگی۔اس کی انٹرنل سٹوریج 128 جی بی ہوگی۔اس کے علا وہ ویڈیو میں یہ بھی دکھا یا گیا ہے کہ فون میں فاسٹ چارجنگ سسٹم اور 3700 میگا ہرٹز بیٹری موجود ہو گی۔ جیسا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ویڈیو میں فون کے دکھائے گئے ڈیزائن اور خصوصیات پر یقین کرنا آسان نہیں ہے،تاحال اس فون کے بارے میں سام سنگ کمپنی نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…